"یونٹ آف اکاونٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 34:
==کرنسی کی گراوٹ Debasement ==
لگ بھگ دو ہزار سال پہلے روم میں ایک بہت مشہور سلطنت قائم ہوئی تھی۔ پہلی صدی عیسوی کی ابتدا میں رومیوں نے خالص چاندی کا سکہ بنایا تھا جو دیناریس کہلاتا تھا۔ لیکن پہلی صدی عیسوی کے وسط تک، جب [[نیرو]] بادشاہ تھا، دیناریس میں چاندی کی مقدار کم کر کے 94 فیصد کر دی گئی۔ سنہ 100ء میں دیناریس میں چاندی مزید کم ہو کر صرف 85 فیصد رہ گئی۔ اس سے بادشاہ نیرو اور اس کے ساتھیوں کو بہت فائیدہ ہوا کیونکہ اب ان کا قرض کم چاندی ادا کر کے بےباق ہو جاتا تھا۔ اس اسکیم سے انہوں نے بڑی دولت اکھٹا کر لی۔<br>
اگلی صدی عیسوی میں دیناریس میں چاندی 50 فیصد سے بھی کم کر دی گئی۔ 244ء تک بادشاہ فلپ (دا عرب) کے زمانے میں دیناریس میں چاندی کی مقدار 0.05% رہ گئی تھی۔ جب [[رومی سلطنت|سلطنت رومہ]] کا خاتمہ ہوا اس وقت دیناریس میں صرف 0.02 فیصد چاندی باقی بچی تھی۔<br>
"کرنسی کی گراوٹ ہمیشہ معاشی تباہی کا سبب بنتی ہے۔"