"حنبلی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 48:
اس کے بعد ابن عقیل لکھتے ہیں کہ حنبلی مذہب نے خود حنابلہ پر ظلم کیا ہے۔ ابو حنیفہ اور شافعی کے تلامذہ نے قضا وغیرہ کا عہدہ سنبھالا۔ جس کی وجہ سے ان کو علمی مشغلہ اور درس و تدریس کے مواقع ہاتھ نہ آئے، مگر امام احمد کے تلامذہ میں شاید ہی کوئی ایسا ہے، جس نے علم حاصل کر کے عوام اور حکومت کے کاموں میں دلچسپی لی ہو۔ اس لیے ان کا علمی سلسلہ بہت کم جاری رہ سکا۔ اور اس کے علاوہ امام احمد کے تلامذہ کے جوان کے طبقہ پر فقہ کا غلبہ رہا اور مشائخ پر زہد و تقویٰ غالب رہا۔<ref>سیرت احمد بن حنبل از عبد الرشید عراقی، ص 106 {{dash}} 107</ref>
===متشدد===
{{اصل مضمون|بربہاری|ابن تیمیہ|محمد بن عبد الوہاب}}
عوام کے درمیان مذہبِ حنبلی کے عدمِ فروغ و اشاعت کا ایک بہت بڑا سبب یہ بھی ہے کہ امام احمد کو اپنی زندگی میں ان کے اور متبعین کو ان کی وفات کے بعد جس قسم کے حوادث و مصائب سے دو چار ہونا پڑا، اس کے ردِ عمل کے طور پر تعصب پیدا ہو گیا اور انہوں نے نہایت سخت قسم کے تعصب کا مظاہرہ شروع کر دیا۔ تعصب کی یہ فضا امام احمد کے آخری دورِ حیات میں شروع ہو گئی تھی، لیکن ان کی وفات کے بعد تو یہ بہت بڑھ گئی۔<ref name="auto2">سیرت احمد بن حنبل از عبد الرشید عراقی، ص 107</ref>