"اسٹینڈ اپ کامیڈی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''طربیہ وقوف''' یا '''اسٹینڈ اپ کامیڈی''' [[مزاح]] کی ایک قسم ہے جو اسٹیج پر حاضرین کے سامنے بغیر کسی واسطے اور درمیانی ذرائع کے پیش کی جاتی ہے۔ یہ مظاہرہ چوں کہ براہ راست اور بر سر موقع موجود حاضرین کے رو بہ رو کیا جاتا ہے، جس میں راست مخاطبت اور فوری رد عمل کے پہلو شامل ہوتے ہیں۔<ref name="ReferenceA">Fisher, J ''Tommy Cooper: Always Leave Them Laughing'' {{ISBN|978-0-00-721511-9}}</ref> حاضرین کی سیٹیاں، تالیاں، ہم دردانہ آواز کی چیخیں، واہ واہی، شاباشی، وغیرہ اس مزاح کا حصہ ہے۔ فن کار کبھی کبھی رضا کارانہ طور پر حاضریں کو اسٹیج پر بلاتا بھی اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کا مظاہرہ کرتا ہے۔
 
اسٹینڈ اپ کامیڈی کے بر سر عام مظاہرے کے لیے ایک فن کار کے با کمال ہنر کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے گروں میں حاضر دماغی، خوش لب و لہجہ، مزاحیہ اور خوش کن پیش کش کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ مزاحیہ کہانیاں، [[لطیفہ|لطیفے]]، [[یک سطری لطیفہ|یک سطری لطیفے]]، [[موسیقی]]، [[شعبدہ بازی]] وغیرہ کو پہلے سے سوچ لیا جاتا ہے اور ان کو اسٹیج پر ایسی خوش اسلوبی سے پیش کیا جاتا ہے کہ حاضرین قہقہے لیتے رہتے ہیں۔ اسٹینڈ اپ کامیڈی کئی بار کارپوریٹ جلسوں، [[مزاحیہ کلب|مزاحیہ کلبوں]]، [[میخانہ|میخانوں]]، [[نائٹ کلب|نائٹ کلبوں]]، [[کالج]] اور تھیٹروں میں بہ کثرت دیکھی جاتی ہے۔ بر سر موقع ادا کی گئی اسٹینڈ اپ کامیڈی کو ریکارڈ کر کے [[ٹیلی ویژن]]، [[ڈی وی ڈی]]، [[کامپیکٹ ڈسک|سی ڈی]] اور [[انٹرنیٹ]] کی شکل میں تقسیم کی جاتی ہے۔<ref name="ReferenceA"/><ref name="signonsandiego.com">[http://www.signonsandiego.com/uniontrib/20050624/news_1c24ferrell.html ''Fearless delivery sets Will Ferrell apart.''] ''The Denver Post'', 24 جون 2005. ماخوذ از 29 مارج 2010.</ref> آن لائن ذرائع میں [[یوٹیوب]] سب سے مقبول ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ [[ڈیلی موشن]]، [[ویوو]]، [[گوگل ویڈیو]]، [[فیس بک]]، [[ہولو]] اور [[ویاکوم]] ویب سائٹ بھی عوام الناس میں بے حد مقبول ہیں۔ ان ویب سائٹوں کے ذریعے بھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کے مناظر عوام تک پہنچتے ہیں اور ان میں مقبول ہوتے ہیں۔ <ref>[https://www.lifewire.com/video-websites-3482445 Free Videos: The Most Popular Sites Online<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>