"لاہور کی عزاداری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 9:
علامہ حافظ [[کفایت حسین]] قبلہ کی مجالس میں بعض اوقات [[اہل تشیع]] سے زیادہ تعداد [[اہل سنت]] کی ہوتی تھی۔ اور کیوں نہ ہوتی؟ شاعر انقلاب حضرت [[جوش ملیح آبادی]] نے تو یہ سچی بات یہاں تک کہی تھی کہ ‘‘ کیا صرف مسلمانوں کے پیارے ہیں حسین‘‘۔ ہم اس بات میں کیوں اچنبھا محسوس کرتے ہیں کہ [[کربلا]] والوں کی یاد میں ہونے والی مجالس میں [[اہل سنت]] بھی شرکت کیا کرتے تھے۔ [[صفدر ہمدانی]] کہتے ہیں کہ میں تو یہ بھی جانتا ہوں کہ ہمارے محلے میں ایک [[مسیحی]] خاندان رہا کرتا تھا جس کے سربراہ مرحوم ماسٹر رلیا رام تھے اور پھر انکے بیٹے آر سی سوڈھی پورے محلے میں ایک [[استاد]] کے طور پر بڑی عزت سے دیکھے جاتے تھے اور انہی سوڈھی مرحوم کا بھائی ‘‘جان کرسٹوفر‘‘ جو بعد میں [[میجر]] ہو کر [[پاک فوج]] سے [[ریٹائرڈ]] ہوا اور آج کل [[برطانیہ]] میں [[نوٹنگھم]] کے علاقے میں مقیم ہے وہ جان کرسٹوفر بھی، ہم سب [[شیعہ]] [[سنی]] افراد کے ساتھ مجالس میں شریک ہوتا تھا اور کبھی کبھی [[اہل تشیع]] دوستوں کے ساتھ [[ماتم]] بھی کیا کرتا تھا۔ یہی نہیں جان کرسٹوفر [[رمضان]] میں ہمارے ساتھ مل کر [[روزہ]] بھی رکھتا تھا۔
 
یہ تو صرف ایک مثال ہے جس کا گواہ میں خود ہوں اس کے علاوہ بھی سینکڑوں ایسی مثالیں موجود ہوں گی جہاں مختلف مسالک کے لوگ نہیں بلکہ سب [[مسلمان]] مل کر نواسہ رسول کی قربانی کی یاد مناتے ہوں گے۔ یہ ساری تباہی اور بربادی [[محمد ضیاء الحق|جنرل ضیاءالحق]] کے زمانے میں پروان چڑھی، جس نے اپنی [[حکومت]] بچانے کے لئے مسالک کے درمیان نفرتوں کو فروغ دیا اور پھر یہ نفرتیں اس قدر بڑھیں کہ [[صحابہ]] اور آلِ محمد کی تعلیمات کے برعکس [[سپاہ صحابہ]] بنی جنہوں نے [[اسلام]] کی وہ خدمت کی کہ غیر مسلم کہنے لگے کہ مسلمانوں کے خلاف رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہی نہیں وہ خود ہی اپنے آپ لڑ لڑ کے مر جائیں گے۔ یہ ساری تفرقہ بازی کس نام پر ہوئی؟ اسلام کے نام پر کہ جس کا خمیر ہی امن و سلامتی سے اٹھا ہے۔ہے<ref>https://www.islamtimes.org/ur/article/318912/%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%DB%8C-%D8%B9%D8%B2%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%AD%D8%B5%DB%81-%D8%A7%D9%88%D9%84</ref>۔<ref>اسلام ٹائمز، تحریر: سید [[صفدر ہمدانی]]، ترتیب و اضافہ: سردار تنویر حیدر</ref>