"بھارتی قانون شہریت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
بھارتی قانونِ شہریت خونی رشتے کے مطابق چلتا ہے نہ کہ بھارت میں پیدائش کی وجہ سے۔ بھارتی صدر کو بھارت کا اول شہری مانا جاتا ہے۔
== تاریخ ==
[[برطانوی راج]] کے دوران حکومتِ ہندوستان کے 1858 کے ایکٹ کے تحت ہندوستان کے شہریوں کو سلطنتِ برطانیہ کا حصہ بنایا گیا۔ بھارت کے آزادی کے ایکٹ 1947 کا نفاذ 15 اگست 1947 میں ہوا اور اس سے قبل ہندوستانی باشندے ذیل میں سے کسی ایک درجہ بندی میں شمار ہوتے تھے:
 
* ایسے ہندوستانی شہری جو برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے، کو براہ راست تاجِ برطانیہ کے ماتحت شمار کیا جاتا تھا اور وہ برطانوی رعیت شمار ہوتے تھے۔ یکم جنوری 1915 سے برطانیہ کے شہریت اور غیرملکیوں کے 1914 کے ایکٹ کے تحت برطانوی رعیت میں وہ افراد شمار ہوتے تھے جو یا تو برطانوی خودمختار ڈومینن میں پیدا ہوئے ہوں (بشمول برطانوی ہندوستان)، ایسی خواتین جو متذکرہ بالا مردوں سے شادی کر چکی ہوں اور وہ بچے جو برطانوی رعیت والے باپ کی جائز اولاد ہوں، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں آباد ہوں۔
سطر 20:
 
'''شہریت دینا'''
 
== بھارت کے آئین کے نفاذ پر شہریت ==
26 نومبر 1949 کو بھارت کے اندر رہنے والے ہر شہری کو بھارتی شہری تسلیم کر لیا گیا اور اس آئین کے زیادہ تر حصے 26 جنوری 1950 کو نافذ ہو گئے۔ بھارت کے آئین کے مطابق پاکستانی علاقے کے لوگوں کو بھی بھارتی شہریت دینے کی گنجائش چھوڑی گئی کہ یہ علاقے تقسیم سے قبل ہندوستان کا حصہ تھے۔