"محمد بن عبد اللہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 30:
 
یہ ابتدائی آیات بعد میں قرآن کا حصہ بنیں۔ اس واقعہ کے بعد سے حضرت محمد {{درود}} نے رسول کی حیثیت سے تبلیغ اسلام کی ابتدا کی اور لوگوں کو [[توحید|خالق کی وحدانیت]] کی دعوت دینا شروع کی۔ انہوں نے لوگوں کو [[قیامت|روزقیامت]] کی فکر کرنے کی تعلیم دی کہ جب تمام مخلوق اپنے اعمال کا حساب دینے کے لیے خالق کے سامنے ہوگی۔ اپنی مختصر مدتِ تبلیغ کے دوران میں ہی انہوں نے پورے جزیرہ نما [[عرب]] میں [[اسلام]] کو ایک مضبوط [[دین]] بنا دیا، [[اسلامی ریاست]] قائم کی اور عرب میں [[اتحاد]] پیدا کر دیا جس کے بارے میں اس سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ آپ {{درود}} کی [[محبت]] مسلمانوں کے [[ایمان (اسلامی تصور)|ایمان]] کا حصہ ہے اور قرآن کے مطابق کوئی [[مسلمان]] ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ ان کو اپنی [[جان]] و مال اور پسندیدہ چیزوں پر فوقیت نہ دے۔ [[قیامت]] تک کے مسلمان ان کی امت میں شامل ہیں۔
 
== حلیہ ==
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ڈیل ڈول، قد و قامت دونوں معتدل اور درمیانی تھے (جسم نہ زیادہ فربہ اور نہ دبلا پتلا، ایسے ہی قد نہ زیادہ لمبا اور نہ کوتاہ بلکہ معتدل) آپ کا رنگ کھلتا گندمی سفیدی مائل، آنکھیں سرمگیں، خندہ دہن، خوبصوورت ماہ تابی چہرہ، داڑھی نہایت گنجان جو پورے چہرہ انور کا احاطہ کئے سینہ کے ابتدائی حصہ پر پھیلی ہوئی تھی۔<ref>[[مسند احمد]] جلد 1 صفحہ 361</ref>
 
== ابتدائی حالات ==