"دنیا کی قدیم ترین تاریخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(اضافہ)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
'''دنیا کی قدیم ترین تاریخ''' یا '''تاریخ ہیروڈوٹس''' ({{lang-el|Ἱστορίαι}}) [[مغرب]] کی کتب تواریخ میں قدیم ترین تاریخ سمجھی جاتی ہے<ref>Arnold, John H. (2000). ''History: A Very Short Introduction''. Oxford University Press. 17. ISBN 0-19-285352-X.</ref> جسے [[ہیروڈوٹس]] نے [[یونانی زبان]] کے آیونی لہجہ میں 450 ق م اور 420 ق م کے درمیان قلم بند کیا۔ اپنی قدامت کی بنا پر یہ تاریخ [[بحیرہ روم]] اور [[مغربی ایشیا]] میں اس وقت موجود ثقافتوں، روایتوں، جغرافیہ اور سیاسی نزاعات وغیرہ کے متعلق معلومات کا معتبر ماخذ سمجھی جاتی ہے۔ اس کتاب کی مدد سے بالخصوص [[ہخامنشی سلطنت]] کا قیام و عروج اور پانچویں صدی ق م میں [[فارس ۔ یونانی جنگیں|ہخامنشیوں اور یونانی شہروں کے مابین ہونے والی جنگوں]] کے واقعات کی مستند معلومات ملتی ہیں۔
 
علاوہ ازیں اس کتاب میں سندھ اور پنجاب سے لے کر یونان تک کے ممالک، فارس اور یونان کی تہذیبی اور سیاسی روایتوں، قدیم یورپ اور ایشیا کے ثقافتی اور مذہبی رسم و رواج، مُردوں کو حنوط کرنے کے مصری طریقوں، ان کے بادشاہوں، رانیوں، جنگوں اور حکومتوں کے متعلق بیش بہا معلومات درج ہیں۔ اس اہم تاریخ کا اردو ترجمہ اردو کے معروف مترجم [[یاسر جواد]] نے کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے دو ہزار سے زائد وضاحتی حواشی بھی شامل کتاب کیے ہیں۔ ہیروڈوٹس نے اس کتاب کو نو ابواب میں تقسیم کیا ہے اور کے نام علوم و فنون کی 9 دیویوں کے ناموں پر رکھے ہیں۔
 
== حوالہ جات ==