"کاربن ڈائی آکسائڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م خودکار: درستی املا ← جس؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 40:
 
[[فائل:Carbon dioxide pressure-temperature phase diagram.svg|تصغیر|220px|کاربن ڈائی آکسائیڈ کی دباو اور ٹمپریچر کے تحت فیز ڈایاگرام جس میں [[نقطۂ ثلاثیہ]] واضح ہے۔]]
کاربن ڈائی آکسائڈ (‎carbon dioxide) ایک ایسا [[کیمیاء|کیمیائی]] [[کیمیائی مرکب|مرکب]] ([[سالمہ]]) ہوتا ہے کہ جس جو [[فحم|کاربن]] کے ایک اور [[آکسیجن]] کے دو عدد [[جوہر|جواہر (atoms)]] سے ملکر تشکیل پاتا ہے؛ اس کو علم کیمیاء میں علامتی طور پر '''CO<sub>2</sub>''' لکھ کر ظاہر کیا جاتا ہے۔
 
یہ ایک بے رنگ اور بے بو گیس ہے جو جلنے میں مدد نہیں دیتی۔ یہ ہوا سے ڈیڑھ گنا بھاری ہے۔ یہ گیس جلنے اور سانس لینے کے عمل میں پیدا ہوتی ہے۔ ہر آدمی روزانہ لگ بھگ ایک کلو گرام کاربن ڈائی آکسائڈ سانس کے ذریعے خارج کرتا ہے۔ اس طرح دنیا کی آبادی سالانہ تین ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں چھوڑتی ہے۔<ref>[https://slate.com/news-and-politics/2009/08/are-you-heating-the-planet-when-you-breathe.html 7 Billion Carbon Sinks]</ref><ref>[https://www.quora.com/How-much-carbon-dioxide-does-the-average-person-exhale-in-a-day Quora]</ref> پودے ضیائ تالیف [[ضیائی تالیف|‎photosynthesis]] سے کاربن ڈائی آکسائڈ استعمال کر کے [[آکسیجن]] پیدا کرتے ہیں۔<br/>
یہ گیس [[پانی]] میں بہت حل پزیر ہے۔ آبی پودے پانی میں حل شدہ کاربن ڈائی آکسائڈ کو جذب کر کے زندہ رہتے ہیں۔<br/>
کاربن ڈائی آکسائڈ کے سالمے ([[سالمہ|مالیکیول]]) میں [[آکسیجن]] کے دو اور [[فحم|کاربن]] کا ایک ایٹم ہوتا ہے۔ ایسے تین ایٹمی سالمے [[سورج]] کی توانائ جذب کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کاربن ڈائی آکسائڈ [[پود گھر|گرین ہاؤس]] ایفکٹ [[green house effect]] پیدا کرتی ہے جو دنیا کو گرم کرنے global warming کی بڑی وجہ ہے۔ [[حفری ایندھن|fossil fuel]] مثلا [[کوئلہ]] [[تیل]] اور [[فارغہ|گیس]] جلانے سے ہر سال 25 بیلین ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ پیدا ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ ہوا میں موجود [[آبی بخارات]] بھی کاربن ڈائی آکسائڈ کی طرح سورج کی روشنی جذب کر کے کرہ ہوائی کو گرم کرتے ہیں اور کرہ ہوائی میں آبی بخارات کی مقدار کاربن ڈائی آکسائیڈ سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ <br/>
اگر کاربن ڈائی آکسائڈ کو سرد کیا جائے تو یہ مائع نہیں بنتی بلکہ منفی C° 78.51 پر براہ راست ٹھوس میں تبدیل ہو جاتی ہے جسے خشک برف dry ice کہتے ہیں کیونکہ گرم ہونے پر یہ برف نہ گیلی ہوتی ہے اور نہ پگھلتی ہے بلکہ دوبارہ گیس بن کر اڑ جاتی ہے۔ اس عمل کو [[عمل تصعید]] sublimation کہتے ہیں۔ ہاں اگر دباؤ 5.1‎ atm سے زیادہ ہو تو خشک برف بھی گیلی ہو جاتی ہے کیونکہ اس دباؤ پر کاربن ڈائی آکسائڈ مائع حالت اختیار کر سکتی ہے۔<br>
 
سطر 55:
[[فہرست ممالک بلحاظ اخراج کاربن دو اکسید|فہرست ممالک بلحاظ اخراج کاربن ڈائی آکسائڈ]]
 
[[زمرہ:کاربن ڈائی آکسائڈ|کاربن ڈائی آکسائڈ]]
==حوالہ جات==
 
[[زمرہ:کاربن ڈائی آکسائڈ|کاربن ڈائی آکسائڈ]]
[[زمرہ:تبریدات]]
[[زمرہ:فحم]]