"تدویر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← جس
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''تدویر''' (torque) ، '''قوت کا معیار اثر''' (Moment of force) یا '''گھماؤ اثر''' (turning effect) کسی بھی [[قوت]] کے اس رجحان کو کہا جاتا ہے جس کے باعث وہ کسی [[جرم|جرم (object)]] کو اس کے [[محور|محور (axix)]]، [[نصاب|نصاب (fulcrum)]] یا [[مقبض|مقبض (pivot)]] کے گرد گھماتی ہو یا اس کے راستے میں خمیدگی پیدا کرتی ہو۔ اپنے مذکورہ بالا [[میکانیات]]ی مفہوم کی وجہ سے ہی یہ اصطلاح علم [[طبیعیات]] (و دیگر سائنسی علوم) میں بھی مستعمل پائی جاتی ہے؛ [[آلہ|آلات]] ([[خودمتحرک]]) میں اس اصطلاح کو عام طور پر کسی [[گراری|گراری (gear)]] کی اپنی گھماؤدار حرکت میں رکاوٹ (گھماؤ [[مزاحمت]]) پر قابو پانے کی اہلیت کی پیمائش پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تدویر کا لفظ [[عربی زبان|عربی]] کے دور سے ماخوذ ہے اور اردو میں آتا ہے{{اردوحوالہ}}؛ اسی torque کے لیے ایک اور متبادل خمیت بھی ہو سکتا ہے لیکن تدویر اپنے قواعدی مقام کی وجہ سے احسن ہے۔
تدویر [[گردشی حرکت]] میں [[قوت|خطی قوت]] کے مساوی ہے۔ اس کا تصور [[ارشمیدس]] کے [[لیور]] کے مطالعہ کے ساتھ پیدا ہوا۔ صرف خطی قوت کا مطلب کسی جسم کو دھکیلنا یا کھینچنا ہوتا ہے لیکن تدویر کا مطلب موڑ نا ، بل دینا یا گھمانا ہے۔
تدویر کی ایک دوسری تعریف اس طرح کی جا سکتی ہے کہ
’’تدویر دراصل قوت کے خطِ عمل اور محور کے درمیان عمودی فاصلہ اور قوت کے مقدار کے حاصل ضرب کے برابر ہوتا ہے۔‘‘
تدویر کو یونانی حرف [[یونانی حروف تہجی|ٹا (tau)]] سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ جسے علامتی طور پر <math>\boldsymbol\tau</math> لکھا جاتا ہے۔
سلیس الفاظ میں ’’ کسی قوت کا کسی جسم کو خاص مرکزی نقطہ کے کرد گھمانے کے اثر کو تدویر (torque) یا [[قوت کا معیار اثر|قوت کا معیار اثر (Moment of force)]] کہتے ہیں۔‘‘
دوسرے الفاظ میں تدویر عامل قوت کے کسی جسم کو گھما دینے کی [[اثر آفرینی|اثر آفرینی (Effectiveness)]] کا پیمانہ ہوتا ہے۔
 
== حوالہ جات ==