"اسپیکٹرل لائن" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
روشنی کے [[طیف|طیف (Spectrum)]] میں موجود خط (Line) کو '''طیفی خط''' (Specteral line) کہا جاتا ہے۔ <br/>
روشنی جب کسی [[منشور (بصریات)|منشور]] (prism) سے گزرتی ہے تو مختلف رنگوں میں بٹ جاتی ہے جسے طیف کہتے ہیں۔ سورج سے آتی ہوئی روشنی بھی [[منشور]] سے گزر کر اسی طرح طیف بناتی ہے۔ لیکن جب نہایت باریک بینی سے اس طیف کا جائیزہ لیا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں کچھ سیاہ خطوط موجود ہیں جس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ اس میں کچھ [[تعدد]]وں (یا [[طول موج]]) کے [[نوریہ]] غائب ہیں۔ ایسا اس وقت ممکن ہے جب گرم اجسام سے نکلتی روشنی اور دیکھنے والے کے درمیان سرد گیس موجود ہو۔ <br/>
مختلف [[عناصر|عناصر (elements)]] جب گیس کی حالت میں ہوتے ہیں تو مختلف تعددوں (یا طول موج) کی امواج خارج یا جذب کرتے ہیں۔ طیفی خطوط کو عناصر کا [[انفرادی خصوصیت|اِنفرادی خصوصیت (finger print)]] بھی کہا جا سکتا ہے۔ ستاروں سے آتی ہوئی روشنی کو منشور سے گزار کر کے بتایا جا سکتا ہے کہ کس ستارے میں کون کون سے عناصر موجود ہیں۔ <br/>
2,108

ترامیم