"اربعین" کے نسخوں کے درمیان فرق

1 بائٹ کا ازالہ ،  1 سال پہلے
م
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
م
'''اربعین کے جلوس''' ''[عربی: '''[//ar.wikipedia.org/wiki/مسيرة_الأربعين مسيرات الأربعين]''' انگریزی: '''Procession of Arba‘in''']'' وہ عظیم مذہبی جلوس ہیں۔ جو اربعین حسینی (چہلم [[حسین بن علی|امام حسین]]) کی مناسبت سے، وسیع عالمی سطح پر، [[کربلا]] جاتے ہیں تاکہ وہاں پہنچ کر [[زیارت اربعین]] کی قرائت میں شرکت کرسکیں۔
 
[[زیارت اربعین]] پر ائمہ کی تاکید کی بنا پر لاکھوں [[اہل تشیع|شیعہ]] دنیا کے مختلف ممالک، بالخصوص [[عراق]] کے مختلف شہروں اور قصبوں سے [[کربلا]] کی طرف نکلتے ہیں ؛ اکثر زائرین پیدل چل کر اس عظیم مہم میں شریک ہوتے ہیں اور یہ ریلیاں دنیا کی عظیم ترین مذہبی ریلیاں سمجھی جاتی ہیں۔ دسمبر 2013ء بمطابق [[صفر المظفر]] 1435 ھ، مستند اندازوں کے مطابق، اس سال دو کروڑ زائرین اس عظیم جلوس عزاداری میں شریک ہوئے تھے۔<ref>[http://www.fardanews.com/fa/news/310466 سایت خبری فردا]۔</ref> بعض رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ اس سال [[کربلا]] پہنچنے والے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ تھی۔<ref>[http://www.fardanews.com/fa/news/311498 سايت خبري فردا]</ref>
 
دنیا کے اس [[عظیم ترین پر امن اجتماعات|عظیم ترین اجتماع]] میں مجموعی طور پر شریک افراد کی تعداد ہر سال کروڑوں تک پہنچ جاتی ہے۔
18,965

ترامیم