"واقعہ کربلا کے اعداد و شمار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← \1کہ؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 141:
'''مفصل مضمون: [[سانچہ:امام حسین کے اصحاب|امام حسین کے اصحاب]]
 
افسوسناک امر ہے کہ [[امام حسین]] کے اصحاب کے صحیح اعداد و شمار کے تعین کے لیے کوئی بھی راستہ موجود نہیں ہے اور پہلے درجے کے ثبوت و شواہد ـ یعنی چشم دید گواہوں - نے اصحاب [[امام حسین]] کی تعداد کے بارے میں مختلف روایات بیان کی ہیں؛ نیز [[تاریخ]] و [[حدیث]] کے مآخذ میں اصحاب کے ناموں کے ثبت و ضبط کرنے میں بھی کسی جانے پہچانے قاعدے اور ضابطے کو بروئے کار نہیں لایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ایک فرد کے نام، کنیت، والد یا والدہ کے نام، حتی کہ نسل اور قبیلے کو مد نظر رکھ کر مختلف ناموں سے متعارف کرایا گیا ہے اور بچوں اور غلاموں کو اکثر نظر انداز کیا گیا ہے۔ دیگر یہ کہ [[امام حسین|سیدالشہداء]] کے اصحاب کی تعداد بھی تمام مراحل میں یکساں نہیں تھی۔
 
چنانچہ ممکنہ حد تک واضح اعداد و شمار پیش کرنے کے لیے، اوقات اور مقامات کے لحاظ سے قیام [[امام حسین]] کے چار مراحل کو مد نظر رکھ کر روایات کا جائزہ پیش کیا جاتا ہے: