"انکرپشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
ciphering
}}
'''رمز کاری''' یا '''صفریت''' ( انگریزی: Encryption ) محرمیت یا رازداری کی خاطر معلومات کی ایسے انداز سے [[تشفیر]] کرنے کو کہا جاتا ہے جس میں صرف اور صرف مخصوص فرد یا افراد ہی حقیقی پیغام کو پڑھ سکیں۔ صفریت کسی بھی شخص کو پیغام یا مواد تک رسائی سے نہیں روک سکتی لیکن اگر کوئی ایسا شخص اسے پڑھ رہا ہے جسے یہ پیغام نہیں پڑھنا چاہیے تو وہ پیغام اسے سمجھ میں نہیں آئے گا۔ اس پیغام کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس شخص کو پیغام سمجھنے کا طریقہ کار بھی معلوم ہو۔ صفریت خفیہ پیغام رسانی کا بہت پرانا طریقہ کار ہے۔ قدیم دور میں پیغامات عام طور الفاظ(Text) کی شکل میں لکھے جاتے تھے اس لیے تفشیر کے بعد بھی پیغام الفاظ ہی رہتا تھا۔ جدید دور میں خاص طور پر کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد الفاظ کے علاوہ آڈیو ویڈیو اور دیگر طرح کے ڈیٹا پر بھی تشفیر لگا کر اسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
 
تشفیر خود سے بھی کی جاسکتی ہے اور کمپیوٹر کے ذریعے بھی۔ کمپیوٹر کے ذریعے کی گئی تشفیر بہت مظبوط اور محفوظ ہوتی ہے اسے آسانی سے توڑا نہیں جاسکتا۔ اس مقصد کے لیے تشفیری الگورتھم استعمال کیے جاتے ہیں۔ عام طور تشفیری الگورتھم دیے گئے پیغام کے الفاظ میں مخصوص جگہوں پر مخصوص حرف شامل کرتے ہیں۔ ان جگہوں اور حروف کی ترتیب [[صفری کلید]](Encryption Key) کہلاتی ہے۔ یہ ترتیب اس فرد کو بھی معلوم ہونی چاہیے جو اس پیغام کو سمجھنے کا اہل ہے۔ جب یہ پیغام منزل مقصود پر پہنچے گا تو اسے تشفیری کلید کا استعمال کرتے ہوئے ڈی کرپٹ کر دیا جائے گا یعنی اس میں مخصوص جگہوں سے مخصوص حروف نکال دئے جائیں گے۔ مثال کے طور پر درج ذیل انگریزی پیغام بھیجا گیا