"پہلی جنگ عظیم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:صوتی مضامین
یہ بات پہلے نہیں شامل تھی۔
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 29:
== واقعات ==
 
اگست15 کو آسٹریا کے رفیق [[جرمنی]] کی فوجیں [[نیدرلینڈز|ہالینڈ]]، [[بلجئیم|بیلجیم]] کے ممالک کو روندتی ہوئی [[فرانس]] کی سرزمین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ جرمنوں نے فرانس پر حملہ آور ہونے کے لیے جو منصوبہ تیار کیا تھا۔ اس میں یہ قرار پایا تھا کہ فرانس کے شمالی ساحل کے ساتھ ساتھ ہو کر فرانس کے دار الخلافہ پیرس پر اس طرح حملہ کیا جائے جیسے پھیلے ہوئے بازو کی درانتی وار کرتی ہے۔ فرانسیسی فوج کا اعلی کمان اس منصوبے کو بھانپ نہ سکا اور اس نے اپنی مشرقی سرحد پر سے جرمنوں پر 14 اگست کو حملہ کر دیا۔ یہ حملہ تدبیر و منصوبہ کے تحت نہیں ہوا تھا- لہٰذا جرمنوں نے جو پہلے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے، ایک بھرپور وار کیا اور فرانسیسی واپس ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔ اس جنگ کی ابتداء سے لےکر آج تک فرانسیسی فوج کو سب سے جلد ہتھیار ڈالنے والی فوج کہا جاتا ہے
 
[[فائل:Australian infantry.jpg|framepx|تصغیر|بائیں]]اس کے بعد جرمنوں نے اپنے حملے کی سکیم کو، جسے [[شلفن منصوبہ]] کہتے ہیں اور جو 1905ء سے تیار پڑا تھا۔ عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا۔ جلد ہی فرانس کے دار الحکومت کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ فرانس کی بدقسمتی سے اس وقت اس کی بے نظیر افواج کی قیادت [[جافرے]] کے ہاتھوں میں تھی۔ جو مدبر سپہ سالار ثابت نہ ہوا۔ انگریزوں کا جرنیل ہیگ بھی جرمنوں کے جرنیلوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔ لہذا ایسا معلوم ہونے لگا کہ پیرس چند دنوں میں ہی ہار جائے گا۔ مگر عین اس وقت ایک ہوشمند فرانسیسی جرنیل [[گلینی]] نمودار ہوا۔ جس نے جرمنوں پر وہ کاری وار کیا کہ انھیں پریشانی کے عالم میں پیچھے ہٹتے ہی بنی۔ اس کے بعد جرمنوں کی پیش قدمی رک گئی اور آئندہ چار برسوں تک بھی تھوڑا جرمن بڑھ آتے تو کبھی فرانسیسی۔ مگر انگریزوں نے کوئی خاص کارنمایاں انجام نہ دیا۔ نہ انھوں نے س وقت تک [[فاش]] جیسا جرنیل پیدا کیا تھا جس کے زیر قیادت اتحادیوں کو بالآخر فتح نصیب ہوئی۔ نہ ان کے سپاہیوں نے وردن جیسی خونریز لڑائی لڑی جس میں فرانس کے 315000 آدمی بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔ جرمن جرنیلوں میں سب سے زیادہ نام جن اشخاص نے پایا وہ [[لوڈنڈارف]] اور [[ہنڈنبرگ]] تھے۔ فرانسیسی جرنیلوں میں فاش اور [[پتیان]] قابل ذکر ہیں۔ انگرزیوں میں لارڈ ایلن بائی ہے۔