"جانہوی کپور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
حوالہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ آئی فون ایپ ترمیم)
سطر 1:
جانہوی کپور (انگریزی: Janhvi Kapoor ، ہندی : जाह्नवी कपूर- پیدائش: 7 مارچ 1997) ایک بھارتی اداکارہ ہے جو ہندی فلموں میں اداکاری کرتی ہے۔ ماضی کی سپر اسٹار سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جانہوی کپور نے اپنی فنی زندگی کا آغاز رومانی ڈراما فلم “دھڑک” سے سال 2018 میں کیا۔ اس فلم نے بہت بڑی تجارتی کامیابی حاصل کی اور جانہوی کو اس فلم کے لیے زی سینے ایوارڈ (Zee Cine Award )میں بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا۔
== ابتدائی زندگی ==
جانہوی کپور 7 مارچ 1997 کو اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کے ہاں پیدا ہوئی۔اسہوئی۔<ref>"Janhvi Kapoor". Times of India. Retrieved 29 July 2019.</ref>اس کی ایک چھوٹی بہن خوشی ہے اور دو سوتیلے بہن بھائی اداکار ارجن کپور اور انشولا کپور ہیں۔ جانہوی کپور اداکار انیل کپور اور سنجے کپور کی بھتیجی ہے۔ جانہوی نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے جانہوی نے امریکا کے شہر کیلیفورنیا کے لی سٹراسبرگ تھیٹر اینڈ فلم انسٹیٹیوٹ سے اداکاری کی تربیت حاصل کی۔
 
== فنی زندگی ==
جانہوی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 2018 میں ہدائیتکار ششنک کھیتن کی زیر ہدایت بننے والی ہندی رومانی فلم دھڑک میں ایشان کھٹر کے مقابل اداکاری سے کیا۔ دھڑک 2016 میں بننے والی مراٹھی فلم سائرت کی ہندی زبان میں تخلیق ثانی تھی۔دحڑک میں جانہوی کا کردار اعلی طبقے کی ای ایسی لڑکی کا تھا جو پست طبقے کے ایک لڑکے (یہ کردار کھٹر نے ادا کیا تھا) کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔ اس فلم پر اچھی خاصی تنقید ہوئی اور اس پر منفی تبصرے آئے۔ لیکن دنیا بھر سے 1.1 بلین روپے کما کر اس فلم نے یہ ضرور ثابت کر دیا کہ وہ ایک کامیاب تجارتی فلم تھی۔