"وسوبندھو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏ابتدائی زندگی: اضافہ مواد
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 19:
وسوبندھو کی زندگی کا اہم ترین اور واحد مکمل بیان چین میں یوگاچار فلسفے کے مرکزی مقلدین میں سے ایک [[پرمارتھ]] (499ء–569ء) نے "گرو وسوبندھو کی زندگی" کے زیر عنوان چینی زبان میں مرتب کیا تھا۔ یہ چینی تری پٹک میں محفوظ ہے اور 1904ء میں ترجمہ ہوا۔
==ابتدائی زندگی==
وسوبندھو [[پشاور|پُرش پور]] (موجودہ پشاور) میں پیدا ہوا، اس زمانے یہ شہر [[گندھارا|ریاست گندھارا]] کا حصہ تھا۔ تبتی مؤرخ [[تاراناتھ]] کے مطابق وسوبندھو کی پیدائش سے قبل اُس کا بڑا بھائی ([[اسنگ]]) [[بھکشو]] بن گیا تھا۔ وسوبندھو اور اسنگ کو آپس میں سوتیلا بھائی بھی بتایا جاتا ہے (کہ اسنگ باپ کشتریہ اور وسوبندھو کا باپ برہمن تھا)۔ وسوبندھو کا باپ درباری پروہت اور ویدوں کا عالم تھا۔ عین ممکن ہے کہ وہ شیلاد کے شک شہزادوں کے دربار میں عہدیدار ہو جو اُس وقت پُرش پور پر حکمران تھے۔ زندگی کے ابتدائی برسوں میں وسوبندھو نے ضرور اپنے باپ کے ذریعہ برہمنی روایت کے علاوہ [[نیائے]] اور [[ویشیشک]] سے تعارف حاصل کر لیا ہوگا۔ اُس کی فکر اِن دونوں نظام ہائے فکر سے متاثر ہے۔
 
نوجوان طالب علم وسوبندھو نے اساتذہ کو اپنی ذہانت اور حاضر جوابی سے بہت حیران کیا۔ پرمارتھ نے اُس کی استانی کا نام [[بدھ مترا]] لکھا ہے۔ تاہم [[ہیون سانگ]] نے اُستانی بدھ مِترا کا کبھی ذکر نہیں کیا بلکہ استاد کا نام منورتھ لکھا۔ اُس دور کے گندھارا غالب بودھی مکتب فکر ویشیشک (جسے [[سرواستیواد]] بھی کہتے ہیں) تھا۔ وسوبندھو سرواستیواد سلسلے میں داخل ہوا اور وِبھاشکوں کے متکلمانہ نظام کا مطالعہ کیا۔ ابتدا میں وہ [[مہا وبھاش]] سے کافی متاثر ہوا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وبھاشک مابعد الطبیعیات کی کارآمد حیثیت پر شکوک کا شکار ہوگیا۔