"عمران اشرف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
اضافہ مواد
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
'''عمران اشرف''' (پیدائش: [[11 ستمبر]] [[1989ء]]) پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ڈراما اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ [[ہم ٹی وی]] کے سپر ہٹ ڈراما سیریل [[رانجھا رانجھا کردی]] میں ان کے کردار '''بھولا''' نے انہیں شہرت کی بلدیوں پر پہنچا دیا۔ وہ بہترین معاون اداکار کی کیٹگری میں اب تک دوتین ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
 
== حالات زندگی ==
عمران اشرف 11 ستمبر 1982ء کو [[صوبہ خیبر پختونخوا]] کے تاریخی شہر [[پشاور]] میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز [[2011ء]] میں کیا۔ انہوں نے 2018ء میں کرن اشفاق سے شادی کی جن سے ان کا یک بیٹا ہے۔ نورِ نظر، باندی، وفا کیسی کہاں کا عشق، آبرو، شہرِ اجنبی، میرے مہرباں، چنگاری، [[دل لگی]]، الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا، تعبیر، میری ماں، میرے مہربان، [[آبرو (سیریل)|آبرو]]، صدقے تمہارے، [[گل رعنا]]، دولہا مل گیا، شہرناز، عشق نچایا، فالتو لڑکی، جھوٹ، بد گمان، [[کتنی گرہیں باقی ہيں]]، خدا میرا بھی ہے، دلِ جانم، لشکارہ، سسکیاں، دل کا کیا ہوا، [[میری ماں (پاکستانی ٹی وی سیریز)|میری ماں]]، جال، انکار اور رانجھا رانجھا کر دی سمیت کئی سیریلز میں وہ اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ عمران اشرف کو ایوارڈز شوز کی مختلف کیٹگریز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ ڈراما دل لگی اور گل رعنا کے لیے بہترین سپورٹنگ رول کے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ڈراما سیریل رانجھا رانجھا کر دی میں ان کے کردار '''بھولا''' نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک لے گیا۔ آج کل [[جیو انٹرٹینمینٹ]] سے شروع ہونے والے سیریل '''کہیں دیپ جلے''' میں مرکزی کرادار ادا کر رہے ہیں۔<ref>انٹرویو : محمد ناصر، مشمولہ: [[روزنامہ جنگ]] کراچی، 15 اکتوبر 2019ء، صفحہ 5 فن و فنکار</ref> انہوں نے ہم ٹی وی کے ایک سیریل تعبیر کے لیے اسکرپٹ بھی تحریر کیا ہے جو آج کل آن ائیر ہے۔<ref>{{cite news|last1=الحق|first1=عرفان|title=Iqra Aziz and Shehzad Sheikh pair up again for upcoming serial|url=https://images.dawn.com/news/1179096/iqra-aziz-and-shehzad-sheikh-pair-up-again-for-upcoming-serial|accessdate=16 October 2019|work=Images.dawn.com|date=22 December 2017}}</ref>
 
==انعامات و نامزدگیاں==
{| class="wikitable" style="width:80%;"
|-
! ایوارڈ
! کیٹگری
! ڈراما
! نتیجہ
|-
| ویوورز چوائس ایوارڈ 2016ء
| بہترین اداکار سپورٹنگ رول
| [[دل لگی]]
| جیتا
|-
| پاکستان انٹرنیشنل پرسٹیج ایوارڈز 2017ء
| بہترین اداکار سپورٹنگ رول
| دل لگی
| جیتا
|-
| ہم ایوارڈز 2017ء
| بہترین اداکار سپورٹنگ رول
| [[گل رعنا]]
| جیتا
|}
 
== مزید دیکھیے ==