"بیلنسکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
غیر ضروری مواد کا اخراج, اضافہ مواد, درستی رموز اوقاف
سطر 5:
بیلنسکی [[11 جون]] [[1811ء]] کو [[سی بورگ]]، [[گرینڈ ڈچی آف فن لینڈ]]، [[روسی سلطنت]] میں پیدا ہوئے<ref name="britannica.com">[http://www.britannica.com/biography/Vissarion-Grigoryevich-Belinsky ویسارین گریگورے وچ بیلنسکی، دائرۃالمعارف آن لائن]</ref>۔ وہ ایک دیہی ڈاکٹر کا غیر معمولی ذہین اور بے قرار بیٹا تھا جو پہلے سال کے امتحان میں شریک نہ ہو نے کے سبب [[ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی]] سے [[1832ء]] میں نکال دیا گیا تھا۔ اسی عمر میں کمیرے کسانوں کی حمایت میں پُر جوش ڈرامے لکھنے کی وجہ سے اس کی طالب علمانہ شہرت ذمہ داروں کو کھٹکنے لگی تھی۔<ref name="ReferenceA">جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، [[قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان]]، نئی دہلی،2003ء، ص 132</ref>
 
'''دی ٹیلیسکوپ''' (The Telescope) نیم ادبی رسالے کی ادارت میں شریک ہو کر وہ صاحبِ نظر تنقید نگارشمار ہونے لگے۔ یہ رسالہ حکماً بند ہوا تو بیلنسکی نے "'''ماسکو مشاہد"''' (Moscow Watcher) رسالہ نکالا۔ تین سال بعد وہ بھی ضبط ہواتو '''وطن کے روزنامچے''' (Notes of the Fatherland) میں اس کے تنقیدی نوٹ چھپنے لگے۔ نراجی انقلابی یا کونن کی خفیہ سرگرمیوں سے بھی بیلنسکی کا تعلق رہا اور رفتہ رفتہ پائے تخت میں نوجوان دانشوروں کا ایک حلقہ اس کے گرد تیار ہو گیا جس میں اول [[گوگول]] اور پھر [[فیودر دوستوئیفسکی]] شامل تھے۔ مدقوق بیلنسکی نے کم عمری میں ہی کئی اہلِ قلم کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی جن میں مشہور روسی شاعر نیکراسوف بھی شامل ہیں۔ اس کے تنقیدی مضامین [[روسی زبان|روسی]] اور [[انگریزی زبان|انگریزی]] میں دو جلدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ بیلنسکی کے خیالات، خطوط اور تنقیدی نوٹ روس کے ابھرتے ہوئے ذی علم حلقے میں فیصلہ کن سمجھے جاتے ہیں۔ سوویت دور میں بھی بیلنسکی کا نام علم و ادب کی راہ پر سنگِ میل کا درجہ رکھتا ہے۔<ref name="ReferenceA"/>
 
== وفات ==