"رواقیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7:
رواقیت کا طبیعی نظریہ مادیت کا ہے۔ حقیقی چیزیں سب مادی ہیں۔ قوت، جو شکل دیتی ہے وہ مادہ سے مل جاتی ہے۔ اس ساری کائنات کو متحرک کرنے والی طاقت یعنی خدا ہر چیز میں سمایا ہوا ہے۔ تمام ذی [[روح]] چیزوں کی پیدائش کا سبب اور ان کی روح وہی ہے۔
 
رواقی نیکی کو زندگی کی اعلیٰ ترین قدر تصور کرتے ہیں۔ ہمیشہ فطرت کے قریب رہنا ان کا کلیہ حیات تھا۔ ان کے نزدیک انسان کے عادات و اطوار کو فطرت کے قوانین سے مطابقت رکھنی چاہیے۔ صرف اپنے جذبات پر قابو پاکر، غیر منصفانہ خیالات کو اپنے آپ سے دور رکھ کر، دوسروں کےساتھ مروت کا طرز اختیار کرکے اور اپنے فرائض کو صحیح مزاج کے ساتھ انجام دے کر ہی انسان حقیقی معنوں میں آزادی حاصل کرسکتا ہے اور اپنی زندگی پر ایک بادشاہ کی طرح [[حکومت]] کرسکتا ہے۔ اپک ٹیٹس (Epictitus) نے رواقی اخلاقیات پر کئی لاجواب تصنیفیں چھوڑی ہیں۔<ref>https://www.britannica.com/topic/Stoicism/Ancient-Stoicism</ref>
 
== حوالہ جات ==