"زمخشری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 8:
== ولادت ==
 
علامہ زمخشری کی ولادت بروز بدھ 27 رجب المرجب [[467ھ]] مطابق 18 مارچ [[1075ء]] کو زمخشر میں ہوئی۔
== علمی حیثیت ==
 
چونکہ مدت تک آپ نے مکۂ معظمہ کی مجادرت کی تھی اس لیے آپ جار اللہ اور نیز فخر خوارزم کے لقب سے ملقب ہوئے،اپنے وقت کے امام بلا مدافع،علامہ،نحوی،لغوی،فقیہ جید،محدث متقن،مفسر کامل،فاضل مناظر،ادیب،متکلم،بیانی،شاعر،ذکی،تیز طبع،حنفی الفروع، معتزلی الاصول تھے۔ علم ادب ابی الحسن علی بن مظفر نیشا پوری اور ابی نعیم اصفہانی سے حاصل کیا اور آپ سے زین بقالی محمد ابی القاسم وغیرہ لوگوں نے اخذ کیا اور آپ کو اصحاب پیدا ہوئے۔کئی دفعہ [[بغداد]] میں آئے۔چونکہ بہ ایام طالب علمی جب آپ [[بخارا]] کو جارہے تھے تو راستہ میں آپ سواری سے گر پڑے اور ٹانگ کو سخت ضرب آئی اور ہر چند علاج کیا کچھ فائدہ نہ ہوا اس لیے آپ نے ناچار ہو کر ٹانگ کو کٹواڈالا اور بجائے اس کے لکڑی کا پاؤں بنوایا،جب چلتے پھر تے تو اس پر کپڑاڈال دیتے جس سے دیکھنے والا گمان کرتا کہ آپ لنگڑے ہیں۔
== تصانیف ==
آپ نے تفسیر،حدیث لغت وغیرہ میں نہایت جید تصانیف کیں چنانچہ
* تفسیر کشاف،
* فائق اللغہ فی تفسیر الحدیث
* اساس البلاعہ فی اللغہ،
* ربیع الابرار،
* متشابہ اسامی الرواۃ،
* نصائح الکبار،
* نصائح الصغار،
* الرائض فی علم الفرائض،
* المفصل فی النحو،
* انموذج،
* مفرو،
* شرح ابیات سیوبہ،
* شقائق النعمان،
* مقامات زمخشری،
* مستقصی فی الامثال،
* اطواق الذہب،
* شرح مشکلات المفصل،
* الکلم التواضع القسطاس فی العروض،
* الاحاجی النحویہ،
* المنہاج فی الاصول،
* رسالۃ ناصحیہ،
* مقدمۃ الادب،
* رؤس المسائل فی الفقہ،
* نصوص الاخبار،
* صمیم العربیہ،
* دیوان التمثیل،
* امال،
* معجم الحدودو المیاہ والا ماکن و الجبال،
* ضالۃ الناشد،
== اختلاف ==
[[ملا علی قاری]] نے لکھا ہے کہ بسبب [[معتزلی]] الاعتقاد ہونے کے آپ نے تفسیر میں بعض مقام پر تاویل میں سوء تعبیری و تغیر کو کام فرمایا ہے جو اکثر لوگوں پر خفیہ ہے اس لیے ہمارے بعض فقہاء نے آپ کی تفسیر کا مطالعہ کرنا حرام لکھاہے۔ <ref>حدائق الحنفیہ</ref>
== وفات ==
علامہ زمخشری کی وفات شبِ دوشنبہ 8 ذوالحجہ [[538ھ]] مطابق 12 جون [[1144ء]] کو ہوئی۔
 
علامہ زمخشری کی وفات شبِ دوشنبہ 8 ذوالحجہ 538ھ مطابق 12 جون 1144ء کو ہوئی۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات|2}}