"بھولا بھائی ڈیسائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
اضافہ سانچہ/سانچہ جات
سطر 3:
 
== حالات زندگی ==
بھولا بھائی ڈیسائی 13 اکتوبر 1877ء کو [[ولساڈ]]، [[گجرات (بھارت)|گجرات]]، [[برطانوی ہندوستان]] میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد جیون جی وکالت کے پیشے سے وابستہ تھے۔ [[1895ء]] میں بھولا بھائی نے ہائی اسکول پاس کیا اور ایلفنسٹن کالج بمبئی سے [[بی اے]] کی ڈگری فرسٹ ڈویژن میں حاصل کی۔ تاریخ سیاسی معاشیات کے مضامیں میں نمایاں نمبر حاصل کرنے پر ورڈزورتھ ایوارڈ اور اسکالرشپ حاصل کی۔ بعد ازاں بمبئی یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ گجرات کالج احمدآباد میں انگریزی اور تاریخ کے پروفیسر مقرر کیے گئے۔ دورانِ ملازمت انہوں نے [[ایل ایل بی]] کا امتحان پاس کیا اور ملازمت چھوڑ کر وکالت شروع کر دی، اس پیشے میں انہوں نے بہت جلد کامیابی اور شہرت حاصل کی۔ [[1930ء]] میں وہ [[آل انڈیا کانگریس]] میں شامل ہوئے۔ [[سودیشی تحریک|سودیشی]] اور [[تحریک عدم تعاون كي تحريك]] میں اہم کردار ادا کیا۔ قانون کی خلاف ورزی کی بنا پر وہ گرفتار کیے گئے اور ایک سال جیل میں رہے۔ [[1934ء]] میں گجرات سے مرکزی اسمبلی کے نمائندے منتخب ہوئے۔ قانون سازی کے مسائل اور سیاسی امور کے مباحث میں آپ نے اسمبلی کے اندر اپنی ذہانت، فہم اور زورِ بیان کا سکہ جمایا۔ واقعہ [[بارڈولی]] کی تحقیق میں وہ کانگریس کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوئےے۔ بعد میں انہوں نے آزاد ہند فوج کے خلاف مقدمہ کی نہایت خلوص،محنت اور قابلیت سے پیروی کی۔ بھولا بھائی ڈیسائی ہندو مسلم یکجہتی کے علمبرداروں میں شامل تھے اور اس یکجہتی کے لیے انہوں نے بہت کوششیں کیں۔ مولانا [[ابو الکلام آزاد]] کے ان کے بڑے اچھے مراسم تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مولانا آزاد جب [[بمبئی]] تشریف لاتے تھے تو بھولا بھائی ڈیسائی کے گھر پر قیام کرتے تھے۔<ref name="جامع اردو انسائکلوپیڈیا">جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 192</ref>
 
== وفات ==
سطر 12:
{{تحریک آزادی ہند}}
{{آزاد ہند فوج}}
{{Authority control}}
 
[[زمرہ:1877ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1946ء کی وفیات]]