"گل رخ بیگم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 9:
گل رخ بیگم کا سال پیدائش کسی مغل [[مؤرخ]] نے نہیں لکھا اور نہ ہی اُن کی ابتدائی زِندگی کے حوالے سے کوئی مستند بیان ملتا ہے۔ ابتدائی تعلیم کے متعلق بھی کوئی تذکرہ موجود نہیں۔ابتدائی معلومات پر اِس قدر پردہ پڑا ہوا ہے کہ گل رخ بیگم کی والدہ کا نام بھی مؤرخین کے یہاں اختلافی ہے۔<ref name="Gulbadan, p. 2762">[[Gulrukh Begum#refGulbadan|Gulbadan]], p. 276</ref> مآثر رحیمی کے مطابق یہ قول ملتا ہے کہ: ’’پاشا بیگم (جس کا تعلق بہارلو ترکمان خاندان سے تھا) نے دوسری شادی [[سلطان محمود مرزا]] میرانشاہی سے کی جس سے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوا۔ وہ بیٹا [[سلطان بایسنقر مرزا]] تھا۔ ایک بیٹی صالحہ سلطان بیگم کی شادی [[ظہیر الدین محمد بابر]] سے ہوئی جس سے گل رخ بیگم پیدا ہوئیں۔<ref name="Gulbadan, p. 2763">[[Gulrukh Begum#refGulbadan|Gulbadan]], p. 276</ref> مآثر رحیمی کے اِس بیان پر مؤرخین نے جرح کی ہے کہ اگر [[ظہیر الدین محمد بابر]] نے صالحہ سلطان بیگم نامی کسی خاتون سے شادی کی تھی تو ضرور اِس نام کی خاتون کا تذکرہ [[تزک بابری]] میں [[1511ء]] سے [[1519ء]] کے واقعات کے مابین ضرور ملتا۔<ref name="Gulbadan, p. 277">[[Gulrukh Begum#refGulbadan|Gulbadan]], p. 277</ref> یہی وہی عرصہ ہے کہ جس میں [[ظہیر الدین محمد بابر]] [[کابل]] سے جلاوطن تھا۔ [[گلبدن بیگم]] کے [[ہمایوں نامہ]] سے بھی [[ظہیر الدین محمد بابر]] کی کسی صالحہ سلطان بیگم نامی خاتون سے شادی کا تذکرہ نہیں ملتا، حالانکہ [[گلبدن بیگم]] نے [[ہمایوں نامہ]] میں اپنے والد کے متعلق سبھی واقعات جن کی وہ خود عینی شاہد تھیں، درج کیے ہیں۔علاوہ ازیں نہ ہی کسی صالحہ سلطان بیگم نامی خاتون سے پیدا شدہ کسی اولاد کا تذکرہ کیا ہے۔[[گلبدن بیگم]] کی یہ خاموشی کافی اہم ترین ہے کیونکہ [[ہمایوں نامہ]] میں مغل خواتین کا تذکرہ جا بجاء مل جاتا ہے اور بعد کے مستند ذرائع یعنی مؤرخین کی تصانیف میں بیان کردہ [[تیموری خاندان]] کے افراد اور اُن کی خواتین کا مفصل تذکرہ اِس بات کو ثابت کردیتا ہے کہ صالحہ سلطان بیگم نامی کوئی بھی خاتون [[ظہیر الدین محمد بابر]] کی بیوی نہیں تھی۔البتہ [[گلبدن بیگم]] نے [[سلیمہ سلطان بیگم]] کا تذکرہ ضرور [[ہمایوں نامہ]] میں کیا ہے جس کی شادی [[جلال الدین اکبر]] سے ہوئی تھی۔<ref name="Gulbadan, p. 2772">[[Gulrukh Begum#refGulbadan|Gulbadan]], p. 277</ref><ref name="Gulbadan, p. 2773">[[Gulrukh Begum#refGulbadan|Gulbadan]], p. 277</ref>
 
ازدواج<br />[[ابو الفضل ابن مبارک|ابوالفضل]] کے بیان کے مطابق [[مغل شہنشاہ]] [[ظہیر الدین محمد بابر]] نے اپنی بیٹی گل رخ بیگم کا عقد نورالدین خواجہ زادہ چاقنیانی سے کیا۔ البتہ [[تزک بابری]] سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ [[ظہیر الدین محمد بابر]] نے گل رخ بیگم کا عقد نورالدین سے کیا تھا۔ یہ بیان پہلی بار [[ابو الفضل ابن مبارک|ابوالفضل]] کے [[اکبر نامہ]] سے اخذ ہوا ہے کہ [[ظہیر الدین محمد بابر]] نے گلبرگ بیگم کی شادی کی۔ [[انیٹے بیورج]] نے اِس موضوع پر کافی تحقیق کی اور لکھا ہے کہ اِس معاملہ میں اپنی ذاتی رائے دینا محض قیاس ہی ہوسکتا ہے اور اِس بات کی شناخت کرنا مشکل ہے کہ [[ابو الفضل ابن مبارک|ابوالفضل]] کہتا ہے کہ [[ظہیر الدین محمد بابر]] نے گل رخ بیگم کی شادی کروائی جبکہ [[گلبدن بیگم]] کہتی ہیں کہ اُن کے والد نے دو چغتائی خواتین کی شادیاں کیں جو میری بہنیں تھیں۔ اگر یہ بیان [[گل چہرہ بیگم]] کے متعل مانا جائے تو [[گل چہرہ بیگم]] [[1533ء]] میں بیوہ ہوگئی تھیں اور اُنہوں نے دوبارہ شادی نہیں، باوجود یہ کہ اپنا سیاسی مقام عباس اُزبک کے ہمراہ [[1549ء]] تک قائم رکھا۔اِس سے خیال کیا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے عباس اُزبک سے شادی کرلی تھی۔ البتہ اِن بیانات سے واضح ہوجاتا ہے کہ گل رخ بیگم کی شادی نورالدین محمد مرزا سے ہوئی۔
<br />
 
== وفات ==
 
 
<br />
[[23 فروری]] [[1539ء]] کو گل رخ بیگم نے ایک بیٹی کو جنم دیا جو بعد میں [[سلیمہ سلطان بیگم]] کے نام سے مشہور ہوئیں۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد گل رخ بیگم تندرست نہ ہوسکیں اور حالت زِچگی کی مختلف کیفیات بیماری کی شکل اختیار کرگئیں اور صرف چار مہینے بعد [[جون]] [[1539ء]] میں گل رخ بیگم کا انتقال ہوگیا۔ گل رخ بیگم کا مقام وفات اور مقام تدفین نامعلوم ہے۔
 
== حوالہ جات ==