"ضلع بلڈھانہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م محمد شعیب نے صفحہ بلڈھانہ ضلع کو ضلع بلڈھانہ کی جانب منتقل کیا: درستی عنوان
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''ضلع بلڈھانہ''' [[بھارت]] کی ریاست [[مہاراشٹر]] کے [[امراوتی ڈویژن]] کا ایک ضلع ہے۔ یہ [[ودربھ]] کی سرحد پر واقع ہے اور ریاست کی راجدھانی [[ممبئی]] سے 500 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ ضلع میں ملکا پور، شیگاوں، خامگاوں، لونار، میکھار اور چیخلی جیسے شہر اور بسبے ہیں۔ بلدڈھانہ ضلع شمال میں [[مدھیہ پردیش]]، مشرق میں [[اکولہ ضلع]]، [[واشم ضلع]] اور [[امراوتی ضلع]]، جنوب میں [[ضلع جالنہ]] اور مغرب میں [[جلگاؤں ضلع]] اور [[ضلع اورنگ آباد، مہاراشٹر]] واقع ہیں۔
بلدھانہ ضلع : ریاست [[مہاراشٹر]] کے [[امراوتی ڈیویژن]] کا ایک ضلع ہے۔ یہ ضلع تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ لیکن ہیاں کوئی گورمینٹ سپورٹ نہیں ہونے کی وجہ سے ترقی نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس میں لونار جھیل، سلطانپور ،مہکر، سندکھیڑ راجا، شے گاءوں، کھامگاوں قابل ترقی جگہیں ہیں۔
ضلع بلڈھانہ کو مذہبی تقدس حاصل ہے کیونکہ [[شے گاوں]] میں شری گجانن مہاراج کا مندر واقع ہے۔
 
== تاریخ ==
بلدھانہ اور [[بیرار ریاست]] ]]مہابھارت]] میں مذکور [[ودربھ]] سلطنت کا حصہ تھے۔ [[اشوک اعظم]] (272-231) ق م میں بیرار [[موریا]] سلطنت کا حصہ بن گیا۔ دوسری صدی قبل مسیح سے 2ء تک بیرار [[ستیہ واہن سلطنت]] کا حصہ رہا پھر 3ء تا 6ء صدی میں [[واکاٹک سلطنت]]، 6ء تا 8ء صدی میں [[چالوکیہ سلطنت]]، 8ء تا 10ء صدی میں [[راشٹر کوٹ سلطنت]]، 10ء تا 12ء صدی میں پحر چالوکیہ سلطنت اور 12ء تا 14ء صدی میں [[دولت آباد]] کا حصہ رہا جسے دیو گری بھی کہتے ہیں۔
14ویں صدی میں [[علاء الدین خلجی]] نے علاقہ پر حملہ کر کے اسے اپنی سلطنت میں ملا لیا اور یوں بیرار [[دہلی سلطنت]] کا حصہ بنا اور یہاں مسلم حکومت شروع ہوگئی۔ 14ویں صدی کے نصف میں دہلی س؛طنت سے الگ ہو کر [[بہمنی سلطنت]] بنی اور بیرار اس کا حصہ ہوگیا۔ 15ویں صدی میں بہمنی سلطنت بھی کئی ٹکروں میں بکھر گئی اور بیرار [[احمد نگر]] سے چلنے والی سلطنت [[احمد نگر سلطنت]] کے حصہ میں آیا۔ نظام شاہی سلطنت نے بیرار کو 1595ء میں [[مغلیہ سلطنت]] میں ملا دیا۔ 18ویں صدی میں جب مغل سلطنت کچھ کمزور پڑنے لگی تو [[نطام الملک آصف جاہ اول]] نے پورے علاقہ کو آزاد ریاست میں تبدیل کردیا اور 1724ء میں بحیثیت آزاد ریاست اپنی سلطنت کا حصہ بنا لیا۔
1853ء میں پورا ضلع [[برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی]] کے حصہ میں آگیا۔ بیرار کو مشرقی اور مگربی بیرار میں تقسیم کیا گیا۔ 1903ء میں نظام حیدراباد نے برطانوی حکومت کو بیرار دے دیا اور اس طرح بیرار مرکزی ریاست بن گئی۔ 1950ء میں یہ [[مدھیہ پردیش]] کا حصہ بنا جس کا دارالخلافت ناگپور تھا۔ 1956ء میں ودربھ کے دیگر مراٹھی بھاشی علاقوں کی طرح بیرار بھی
 
نومولود ریاست [[مہاراشٹر]] کا حصہ بن گیا۔
 
== زبانیں ==
[[بھارت میں مردم شماری، 2011ء]] کے مطابق علاقہ کے 78.67% افراد [[مراٹھی زبان]] بولتے ہیں جبکہ 10.99% [[اردو]]، 7.43% [[ہندی]]، 0.89% [[بھیلی زبان]]، 0.59%% [[تیلگو زبان]]، اور 0.42% لوگ [[کوکنی زبان]] بحیثیت مادری زبان بولتے ہیں۔
{{موضوعات مہاراشٹر}}