"فومیکو ہیاشی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
ہیاشی کا جنم جاپان کے شہر [[شیمونوسیکی، یاماگوچی|شیمو نوسیکی]] میں ہوا۔ جب وہ سات برس کی تھی اس کی ماں اپنے قانونی شوہر کی دکان کے منیجر کے ساتھ بھاگ گئی۔ بعد ازاں تینوں نے [[کیوشو]] میں خانہ بدوش تاجر کے طور پر کام کیا۔ سنہ 1922ء میں ہائی اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد، ہیاشی اپنے عاشق کے ساتھ [[ٹوکیو|توکیو]] منتقل ہو گئی۔ وہ کئی اور مردوں کے ساتھ بھی رہی۔ سنہ 1926ء میں روکوبِن تیزوکا (手塚 緑敏) نام کے مصور سے شادی کر لی۔
 
اس کی اکثر تخلیقات آزاد حوصلہ افزا خواتین اور مسائل سے دوچار رشتوں کے گرد گھومتی ہیں۔ ان کی تخلیقات میں سے شاہکار "ہوروکی" (放浪記،{{فاصل}} 1927ء یعنی سیلانی کا راگ یا سیلانی کی ڈائری) ہے۔ اس کا آخری ناول اوکیگومو (بہتے بادل، 1951ء) تھا، جس پر میکیو ناریوس نے سنہ 1955ء میں ایک فلم بنائی تھی۔ ناریوس نے اس کی کتابوں پر مزید فلمیں بھی بنائیں اور اس کے متعلق سنہ 1962ء میں ایک سوانحی فلم، ہوروکی (خانہ بدوش کا بیاض) کی ہدایت کاری بھی کی۔
 
ہیاشی کا کام زیادہ تر نسوانی پسند موضوع کے لیے مشہور ہوا۔ اس نے جاپانی فوجی حکومت کی طرف سے مقبوضہ چین جانے کے لیے دورے قبول کیے، اس کی وجہ سے بعد میں اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سنہ 1942ء و1943ء میں وہ مصنفات کے بڑے حلقے کا حصہ بن گئی، اس نے جنوب مشرقی ایشیا کا سفر بھی کیا، لگ بھگ آدھا سال وہاں رہی بالخصوص [[جاوا]] اور [[سماٹرا]] میں۔ ان کی کچھ سرگرمیوں کو مقامی انڈونیشیائی کے ساتھ ساتھ جاپان کے پریسوں میں بھی رپورٹ کیا گیا۔<ref>Ericson, Joan E. (1997). ''Be a Woman: Hayashi Fumiko and Modern Japanese Women's Literature.'' Honolulu: University of Hawaii Press.</ref><ref>Horton, William Bradley. (2014). [https://www.academia.edu/9639229/Tales_of_a_Wartime_Vagabond_Hayashi_Fumiko_and_the_Travels_of_Japanese_Writers_in_Early_Wartime_Southeast_Asia 'Tales of a Wartime Vagabond: Hayashi Fumiko and the Travels of Japanese Writers in Early Wartime Southeast Asia'], in ''Under Fire: Women and World War II.'' Verloren Publishers.</ref>
 
[[جنگ عظیم دوم]] کے بعد اس نے خوب شہرت کمائی، جب اس نے داون تاون (ڈاؤن ٹاؤن، 1948ء) اور اوکیگومو (بہتے بادل، 1949ء) لکھے۔ ہیاشی کی موت حد سے زیادہ کام سے دل پر تناؤ کی وجہ سے ہوئی تھی۔<ref>https://www.britannica.com/biography/Hayashi-Fumiko</ref>
==حواشی==
<references group="lower-alpha"/>