"مولدین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 11:38، 27 اکتوبر 2019ء

مولدین، (ہسپانوی زبان میں: مورسکین) وہ مسلمان جو ہسپانیہ میں اسلامی مملکت کے سقوط کے بعد وہاں مسیحی حکومت کے تحت باقی رہے، اور جنھیں کیتھولک حکمراں فردیناند اور ایزابیلا نے 14 فروری سنہ 1502 عیسوی کو مسیحی مذہب اختیار کرنے یا ہسپانیہ چھوڑ دینے کا اختیار دیا تھا۔ سنہ 1609 سے 1614 کے درمیان ہسپانوی حکومت نے وہاں موجود مولدین کو جبراً منظم طریقے سے ملک سے نکال کر شمالی افریقا بھیج دیا۔ مولدین کی زیادہ تعداد آراگون میں تھی، اسی طرح بالینسیا اور غرناطہ میں بھی ایک بڑی تعداد مقیم تھی، مملکت قشتالہ کی بقیہ ریاستوں ان کی تعداد کم تھی، یہ معلومات ٹیکس ریکارڈ کے ذریعہ معلوم ہو سکی ہیں۔ اندلس کے سقوط کے بعد مولدین شمالی افریقا کے ممالک، شام اور ترکی چلے گئے، اب جزائر، تیونس، مراکش اور لیبیا میں بھی مولدین موجود ہیں۔

تاریخ

سنہ 1609 عیسوی میں ہسپانیہ کے اندر مولدین کی تعداد 325000 تھی جو ہسپانیہ کے باشندوں کی مجموعی تعداد اسی لاکھ سے زائد کا 3.5 فیصد حصہ تھے، وہ تاج آراگون میں مقیم تھے جہاں کے باشندوں کی تعداد میں وہ 20 فیصد تھے، اور بالینسیا میں مولدین کی تعداد 33 فیصد تھی۔ اسی کے ساتھ مولدین کا رہائشی تناسب بڑھتا رہا، یہانتک کہ بالینسیا میں مسیحیوں کے برابر ہو گیا، مولدین کے اضافہ کا تناسب 69.7% اور مسیحیوں کا 44.7% تھا۔ شہر کے باشندوں کا مالدار طبقہ مسیحیوں کا تھا، جبکہ دیہی علاقوں اور غریب نواحی علاقوں میں مسلمان پھیلے ہوئے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً دس لاکھ مولدین مسلمانوں نے مسیحی مذہب اختیار کیا۔ مسیحیت اختیار کرنے کے بعد یہودی اور مسلمان خاندانوں نے اپنے نئے مسیحی نام اختیار کر لیے، بالآخر وہ قدیم مسیحی معاشرہ میں ضم ہو گئے۔ بہت سے مولدین مسیحیت اختیار کرنے کے بعد اپنے نئے مذہب اور مسیحیوں کے وفادار ہو کر رہ گئے، بلکہ غرناطہ میں بعض مولدین مسیحیت قبول نہ کرنے وجہ سے ان نو مسیحیوں کے ہی ہاتھوں مارے گئے، سولہویں صدی میں غرناطہ میں مولدین مسیحیوں نے مریم کو اپنا سرپرست منتخب کیا، مسیحی عباداتی ادب کی ترویج کے ساتھ ساتھ مریم کے مضامین پر توجہ دینے میں ان کا بڑا کردار رہا ہے۔ مختلف مطالعات اور تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ہسپانیہ میں 7% سے 10% تک کی مسیحی آبادی ان شمالی افریقا کے مسلمانوں کی نسل سے ہے جنھوں نے مسیحیت اختیار کر لیا تھا۔