"ابوبکر البغدادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
←‏ابتدائی زندگی: اضافہ مواد
سطر 5:
ان کو گرفتاری کے صورت یا مارنے کے لیے امریکا نے دس ملین ڈالر انعام رکھا، تاریخ امریکا نے اس وقت سب سے زیادہ انعام ایک القاعدہ کے سربراہ ایمن الزاوھری کے سر پہ زیادہ انعام رکھا ہے جو 26 ملین ہے اور اس کے بعد ابوبکر البغدادی پہ جو دس ملین ہے۔
== ابتدائی زندگی ==
ابوبکر البغدادی کے نام سے مشہور ابراہیم عواد ابراہیم البدری سنہ 1971ء میں عراق کے شہر [[سامراء]] میں ایک متوسط طبقے کے سُنی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کو اپنی پرہیزگاری کے سبب جانا جاتا تھا اور ان کے قبیلے کا دعویٰ تھا کہ وہ پیغمبر اسلام کی آل میں سے تھے۔ نوجوانی میں بغدادی کو قرآن کی قرات کا شوق تھا اور وہ اسلامی قوانین کی پاسداری میں نہایت احتیاط برتتے تھے۔ ان کے خاندان میں انھیں ”مؤمن“ کہا جاتا تھا کیونکہ وہ اپنے رشتے داروں کو اپنے سخت معیار پر پورا نہ اترنے پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ بغدادی نے مذہب میں اپنی دلچسپی یونیورسٹی میں بھی جاری رکھی۔ انہوں نے سنہ 1996ء میں [[جامعہ بغداد]] سے اسلامی علوم میں گریجویشن کی اور پھر عراق کی جامعہ صدام برائے اسلامی علوم (موجودہ [[جامعہ النہرین]]) سے 1999ء اور 2007ء میں قرآنی علوم میں بالترتیب ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی۔ 2004ء تک بغدادی اپنی دو بیویوں اور چھ بچوں کے ساتھ بغداد کے الطوبجی علاقے میں رہائش پذیر تھے۔
 
2004ء تک بغدادی اپنی دو بیویوں اور چھ بچوں کے ساتھ بغداد کے الطوبجی علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ وہ مقامی مسجد میں علاقے کے بچوں کو قرآن پڑھاتے رہے جہاں وہ اس کے فٹ بال کلب کے بھی اِسٹار کھلاڑی تھے۔ جب بغدادی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اسی دوران ان کے چچا نے اہھیں [[اخوان المسلمون]] میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے قائل کیا۔ وہ جلد ہی اسلام پسند تنظیم کے اندر موجود کچھ انتہائی قدامت پسند اور متشدد عناصر کی طرف راغب ہوگئے اور سنہ 2000ء تک انھوں نے [[سلفی]] جہادی نظریہ کو اپنا لیا تھا۔
 
== القاعدہ سے روابط ==