"ابوبکر البغدادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 12:
سنہ 2003ء میں امریکا کی زیرِ قیادت عراق پر یلغار کے کچھ ماہ کے اندر ہی بغدادی نے جنگجو گروہ جیشِ اہل السنہ والجماعۃ نامی تنظیم کے قیام میں کردار ادا کیا۔ فروری 2004ء میں امریکی افواج نے بغدادی کو فلوجہ میں گرفتار کر کے کیمپ بوکا میں قید کر دیا جہاں وہ 10 ماہ تک رہے۔ دورانِ قید بغدادی نے خود کو مذہبی معاملات کے لیے وقف کر دیا اور وہ نمازیں پڑھاتے، جمعے کا خطبہ دیتے اور قیدیوں کے لیے کلاسیں منعقد کرتے۔ ان کے ایک ساتھی قیدی کے مطابق بغدادی کم گو تھے مگر وہ قید خانے میں جہاں صدام کے سابق حامی اور عسکریت پسند قید تھے، وہاں مخالف گروہوں کے درمیان میں سے اپنا راستہ بڑی آسانی سے بنا لیتے تھے۔
 
بغدادی نے ان میں سے کئی کے ساتھ اتحاد بنائے اور دسمبر 2004ء میں وہاں سے رہا ہوجانے کے بعد بھی ان سے رابطے قائم رکھے۔ اپنی رہائی کے بعد بغدادی نے عراق میں القاعدہ (اے کیو آئی) کے ایک ترجمان سے رابطہ کیا۔ یہ تنظیم القاعدہ سے ملحق ایک مقامی تنظیم تھی جسے ابو مصعب الزرقاوی نامی اردن کے ایک باشندے چلاتے تھے۔ بغدادی کا مذہب پر عبور دیکھتے ہوئے اس ترجمان نے انھیں دمشق جانے کے لیے قائل کیا جہاں ان کی ذمہ داری یہ یقینی بنانا تھی کہ اے کیو آئی کا پروپیگنڈا انتہائی قدامت پسند اسلام کے اصولوں کے مطابق رہے۔ الزرقاوی جون 2006ء میں ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے اور ان کی جگہ ایک مصری شہری ابو ایوب المصری نے لی۔ اسی برس اکتوبر میں مصری نے اے کیو آئی تحلیل کر کے عراق میں شدت پسند گروہ نام نہاد [[دولت اسلامیہداعش|دولتِ اسلامیہ]] (عراق کی دولت اسلامیہ) کی بنیاد رکھی۔ اس گروہ نے نجی طور پر القاعدہ سے وابستگی جاری رکھی۔
 
== خلافت کا اعلان ==