"وشو کرما پوجا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''وشو کرما پوجا''' {{دیگر نام|انگریزی=Vishwakarma Puja}} ایک ایسا تہوار ہے جس میں [[ہندو مت]] میں تعمیر کے بھگوان [[وشو کرما]] کی پوجا کی جاتی ہے۔<ref name="Melton2011">{{cite book|first=J. Gordon |last=Melton|title=Religious Celebrations: An Encyclopedia of Holidays, Festivals, Solemn Observances, and Spiritual Commemorations|url=https://books.google.com/books?id=KDU30Ae4S4cC&pg=PA908|date=13 ستمبر 2011|publisher=ABC-CLIO|isbn=978-1-59884-205-0|pages=908–}}</ref> ہندومت میں وشو کرما کو خالق کائنات تصور کیا جاتا ہے۔ وشو کرما نے [[دوارکا]] تعمیر کیا جہاں [[کرشن]] نے حکومت کی، مایا سبھا تعمیر کیا جہاں [[پانڈو]] نے حکومت کی۔ یہی نہیں بلکہ وشو کرما نے ہندو بھگوانوں کے لئے کئی بہتری اسلحے بھی بنائے۔ [[وگ وید]] میں وشو کرما کو مقدس بڑھئی بھی بتایا گیا ہے۔ انہیں ستھ پتیہ وید کا ماہر اور عالم کہا گیا ہے۔ ستھ پتیہ تعمیرات اور مشین کے علم کو کہتے ہیں۔ وشو کرما پوجا [[ہندو تقویم]] کے حساب سے ‘کنیا سنکرانتی‘ میں کی جاتی ہے۔<ref name="kanya" /><ref name="Sankranti" /> یہ عموما انگریزی تقویم کے حاسب سے یہ تہوار 19 یا 19 ستمبر کو منایا جاتا ہے جو بھارتی تقویم کے بھادو ماہ کا آخری دن ہوتا ہے۔ شمسی تقویم میں بھادو ماہ کا آخری دن وشو کرما پوجا کے طور منایا جاتا ہے اور یہ شمسی تقویم ، [[اتر پردیش]]، [[کرناٹک]]، [[مغربی بنگال]]، [[بہار (بھارت)]]، [[جھارکھنڈ]]، [[اوڈیشا]]، اور [[تریپورہ]] میں مستعمل ہے۔ بھارت کے علاوہ یہ تہوار [[نیپال]] میں بھی منایا جاتا ہے۔
 
یہ تہوار عموما کارخانوں، دوکانوں اور صنعتی علاقہ میں زیادہ منایا جاتا ہے۔ ماہر [[فن تعمیر]]، ماہر [[میکانیات]]، سنار، لوہار، کمہار وغیرہ سب ہی اپنے اپنے پیشہ کے حساب سے اس تہوار کو مناتے ہیں اور وشو کرما کی پوجا کرتے ہیں۔ ہر پیشہ ور اپنے اپنے پیشہ کے آلات اور اوزار کےلئے دعا مانتا ہے۔ یہاں تک جدید اوزار اور الیکٹرانک آلات کی بھی پوجا کی جانے لگی ہے۔