"ابوالحسن علی غزنوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏تخت نشینی: نیا صفحہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 18:11، 4 نومبر 2019ء

ابو الحسن علی غزنوی سلطنت غزنویہ کے دسویں سلطان تھے۔ یہ سلطان مسعود غزنوی کے بیٹے تھے۔ ان کی مدت حکومت دو سال ہے۔ ان کا اقتدار ان کے چچا عبد الرشید نے ختم کیا تھا جس کے بعد وہ خود سلطان بن گیا تھا۔

تخت نشینی

باستگین حاجب جو سلطان محمود غزنوی کے امرا میں سے تھا وہ چار سالہ سلطان ابو جعفر مسعود غزنوی کی جانشینی کو نا پسند کیا اور علی بن ربیع سے اختلاف کیا۔ اس اختلاف کی وجہ سے باستگین حاجب اور علی بن ربیع کے درمیان جنگ ٹھن گئی۔ غزنی کے قریب سبھی لوگ مسلح ہو کر باستگین حاجب کے دروازے پر جمع ہو گئے۔ اس زمانے میں سلطان مسعود غزنوی کا بیٹا ابو الحسن علی غزنوی ہی غزنی میں موجود تھا۔ علی بن ربیع نے یہ سوچ کر کے ابو الحسن علی ہی اپنے بھتیجے سلطان ابو جعفر مسعود کا دشمن بن کر اس کی بنائی ہوئی حکومت کو تہ و بالا کر سکتا ہے۔ اس لیے اس نے ابو الحسن علی غزنوی کو تباہ و برباد کرنے کا پروگرام بنایا۔ جب ابو الحسن علی کو علی بن ربیع کے ارادوں کی خبر ہوئی تو اس نے جان بچانے کے لیے باستگین حاجب کے ہاں پناہ لے لی۔ جب ابو الحسن علی غزنوی باستگین حاجب کے پاس چلا گیا تو باستگین نے تمام امرا سلطنت سے مشورہ کر چار سالہ سلطان کو معزول کر دیا اور اس کی جگہ اس کے چچا ابو الحسن علی غزنوی کو سلطان بنا دیا۔ [1] بعض مورخین کے نزدیک مسعود دوم کو معزول نہیں کیا گیا بلکہ ان کی والدہ سے امرائے سلطنت سے مشورہ کر کے اسے تخت سے دستبردار کر کے اس کے چچا ابو الحسن علی غزنوی کو سلطان بنا دیا گیا کیونکہ مودود کی بیوہ نے اپنے دیور ابو الحسن علی سے نکاح کر لیا تھا۔ [2] ابو الحسن علی غزنوی نے یکم شعبان بروز جمعہ غزنی کی عنان حکومت سنبھال لی تھی اور اسی دن سلطان مودود غزنوی کی بیوہ سے نکاح کر لیا تھا۔

رعایا پر نوازشات

ابولحسن علی غزنوی برسراقتدار آنے کے بعد اپنے دو بھائیوں مروان غزنوی اور ایزد غزنوی کو جو نائی قلعہ میں قید تھے وہاں سے بڑی عزت و احترام سے رہا کیا اور اپنے پاس عزنی میں رکھ لیا۔ عبد الرشید بن سلطان محمود غزنوی کے خروج کی وجہ سے سلطان ابو الحسن علی غزنوی نے خزانے کے دروازے رعایا کے لیے کھول دیے تھے۔ سپاہیوں پر لطف و کرم کی بارش کر دی۔

معزولی

ابو الحسن کو غزنی میں اپنے چچا عبد الرشید بن سلطان محمود غزنوی کے خروج کی خبریں برابر آ رہی تھی۔ سلطان کو اپنی جان اور اپنی حکومت کا خطرہ تھا۔ آخر کار عبد الرشید غزنی میں آیا تو اس نے سلطان ابو الحسن علی کو شکست دے کر خود سلطان بن گیا۔ کچھ عرصہ تک عیش و عشرت کرنے والا سلطان ابوالحسن علی غزنوی نے دو سال تک حکومت کرنے کے بعد فقیری اختیار کر لی تھی۔ [3]

حوالہ جات

  1. تاریخ فرشتہ تالیف محمد قاسم فرشتہ اردو متراجم عبد الحئی خواجہ جلد اول صفحہ 114
  2. ہندوستان کے مسلمان فاتح و تاجدار مولف سید محمد عمر شاہ صفحہ 51 اور 52
  3. تاریخ فرشتہ تالیف محمد قاسم فرشتہ اردو متراجم عبد الحئی خواجہ جلد اول صفحہ 114