"ابوالحسن علی غزنوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
م خودکار: درستی املا ← بر سر اقتدار، ابو الحسن؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 4:
 
== تخت نشینی ==
باستگین حاجب جو سلطان محمود غزنوی کے امرا میں سے تھا وہ چار سالہ سلطان ابو جعفر مسعود غزنوی کی جانشینی کو نا پسند کیا اور علی بن ربیع سے اختلاف کیا۔ اس اختلاف کی وجہ سے باستگین حاجب اور علی بن ربیع کے درمیان جنگ ٹھن گئی۔ غزنی کے قریب سبھی لوگ مسلح ہو کر باستگین حاجب کے دروازے پر جمع ہو گئے۔ اس زمانے میں سلطان مسعود غزنوی کا بیٹا ابو الحسن علی غزنوی ہی غزنی میں موجود تھا۔ علی بن ربیع نے یہ سوچ کر کے ابو الحسن علی ہی اپنے بھتیجے سلطان ابو جعفر مسعود کا دشمن بن کر اس کی بنائی ہوئی حکومت کو تہ و بالا کر سکتا ہے۔ اس لیے اس نے ابو الحسن علی غزنوی کو تباہ و برباد کرنے کا پروگرام بنایا۔ جب ابو الحسن علی کو علی بن ربیع کے ارادوں کی خبر ہوئی تو اس نے جان بچانے کے لیے باستگین حاجب کے ہاں پناہ لے لی۔
جب ابو الحسن علی غزنوی باستگین حاجب کے پاس چلا گیا تو باستگین نے تمام امرا سلطنت سے مشورہ کر چار سالہ سلطان کو معزول کر دیا اور اس کی جگہ اس کے چچا ابو الحسن علی غزنوی کو سلطان بنا دیا۔ <ref>تاریخ فرشتہ تالیف محمد قاسم فرشتہ اردو متراجم عبد الحئی خواجہ جلد اول صفحہ 114</ref> بعض مورخین کے نزدیک مسعود دوم کو معزول نہیں کیا گیا بلکہ ان کی والدہ سے امرائے سلطنت سے مشورہ کر کے اسے تخت سے دستبردار کر کے اس کے چچا ابو الحسن علی غزنوی کو سلطان بنا دیا گیا کیونکہ مودود کی بیوہ نے اپنے دیور ابو الحسن علی سے نکاح کر لیا تھا۔ <ref>ہندوستان کے مسلمان فاتح و تاجدار مولف سید محمد عمر شاہ صفحہ 51 اور 52</ref> ابو الحسن علی غزنوی نے یکم شعبان بروز جمعہ غزنی کی عنان حکومت سنبھال لی تھی اور اسی دن سلطان مودود غزنوی کی بیوہ سے نکاح کر لیا تھا۔
 
== رعایا پر نوازشات ==
ابولحسنابو الحسن علی غزنوی برسراقتداربر سر اقتدار آنے کے بعد اپنے دو بھائیوں مروان غزنوی اور ایزد غزنوی کو جو نائی قلعہ میں قید تھے وہاں سے بڑی عزت و احترام سے رہا کیا اور اپنے پاس عزنی میں رکھ لیا۔ عبد الرشید بن سلطان محمود غزنوی کے خروج کی وجہ سے سلطان ابو الحسن علی غزنوی نے خزانے کے دروازے رعایا کے لیے کھول دیے تھے۔ سپاہیوں پر لطف و کرم کی بارش کر دی۔
 
== معزولی ==