"گولی باری دستوں کے ذریعے سزائے موت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
سطر 6:
[[عراق]] میں وہاں کے سابق صدر [[صدام حسین]] گولی باری دستوں کے ذریعے سزائے موت دینے کے بارے کافی چرچوں میں تھے۔ ان کے دور میں سیاسی مخالفین، [[شیعہ]] اور [[کرد]] باغیوں کو کئی بار اسی کے ذریعے مار دیا گیا۔ [[2006ء]] میں جب وہ نہ صرف اقتدار کی باگ ڈور کھو چکے تھے، بلکہ وہ ایک مجرم کی طرح عدالت میں اپنی صفائی میں کھڑے تھے، تب انہوں نے عدالت میں عام مجرموں کی طرح پھانسی کی سزا کی بجائے گولی باری دستوں کے ذریعے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔ گویا وہ اس سزا میں ایک شرف اور اعزاز سمجھ رہے تھے۔ تاہم ان کے مخالفین نے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا۔<ref>[https://www.theguardian.com/world/2006/jul/26/iraq Saddam opts for firing squad]</ref> بالآخر انہیں [[30 دسمبر]]، 2006ء کو [[صدام حسین کی سزائے موت|سزائے موت]] دی گئی اور انہیں اس کے بعد ان کے آبائی گاؤں میں دفن کر دیا گیا۔<ref>[https://www.cbc.ca/news/world/saddam-buried-in-village-of-his-birth-1.586906 Saddam buried in village of his birth]</ref>
 
[[شمالی کوریا]] میں سیاسی شورش یا ناراضی کو خاموش کرنے اور مخالفین کو سزائے موت دینے کی اپنی تاریخ رہی ہے۔ یہاں پر بیش تر سزائے موت کے واقعات گولی بارے دستوں کے ہاتھوں انجام پاتے ہیں۔ اس میں تین بندوق بردار باری باری سے سزا پانے والے شخص کے جسم کو گولیوں سے بھون ڈالتے ہیں۔ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ یہ سزاؤں کو انجام تک پہنچانے والے شراب کے نشے میں ہوتے ہیں، جس کی وجہ کسی انسان کو مارنا جذباتی طور پر متزلزل کرنے والا عمل ہے۔ اس کے باوجود ملک میں قلیل التعداد سزائیں عوامی پھانسی کے ذریعے انجام پائی ہیں، حالانکہ اس ثانی الذکر طریقے میں [[2005ء]] سے یا تو کمی واقع ہوئی ہے یا پھر بالکلیہ طور پر اس پر روک لگا دی گئی ہے۔<ref>[https://www.bbc.com/news/world-asia-48590691 North Korea: Hundreds of public execution sites identified, says report]</ref>
 
== مزید دیکھیے ==