"ملا عمر" کے نسخوں کے درمیان فرق

624 بائٹ کا ازالہ ،  7 مہینے پہلے
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
== ابتدائی زندگی ==
ملا محمد عمر [[1960ء]] میں {{افغانستان}} کے جنوبی شہر [[قندھار]] کے ایک نواحی گاٶں ”نودیہہ“ میں پیدا ہوئے تهے۔ انکے والد مولوی غلام نبی اس گاٶں کی مسجد کے امام تھے۔ ان کا نسبی تعلق پختونوں کے قبیلے ”غلزئی“ کی شاخ ”ہوتک“ سے تھا۔ آپ نے دینی مدرسوں سے تعلیم پائی۔ آپ [[دیوبند]] مکتب فکر سے تعلق رکھتے تهے۔ آپ ایک اسلام پسند [[پشتون]] تهے۔ پہلے آپ [[روس]]ی فوجوں کے خلاف گوریلا جنگ لڑتے رہتے تهے۔ ایک معرکے میں آپ زخمی ہوئے تهے اور ان کی ایک آنکھ ختم ہو گئی تهی۔
ملا عمر ابھی تین سال کے تھے کہ ان انکے والد مولوی غلام نبی چل بسے ان کے بڑے چچا مولوی محمد انور نے انہیں اپنی کفالت میں لے لیا اور اپنے پچوں کی طرح انکی پرورش کی۔ انہوں نے مرحوم بھاٸی کی بیوہ سے نکاح کر لیا۔ اس طرح وہ عمر کے سوتیلے باپ بھی بن گٸے۔
آپ کے شب و روز جنوبی افغانستان کے شہروں، دیہاتوں اور جنگلات میں بسر ہوۓ تھے۔ کہا جاتا ھے کہ آپ کابل بھی صرف دو مرتبہ گۓ تھے۔ انتہاٸی سنجیدہ، باوقار اور کم گو انسان تھے۔ ان کا قد ساڑھے چھ فٹ کے قریب تھا اور چہرے پر گنھی داڑھی تھی۔ میڈیا سر تھوڑ کوشش کے باوجود ان کی کوٸی تصویر لینے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ آپ خود محفلوں، میڈیا اور غیر ضروری میل ملاپ سے گریز کرتے تھے۔ انہوں نے کبھی کسی مغربی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا۔ دورِ حکمرانی میں یا اس سے پہلے بھی کبی بیرونِ افغانستان کا سفر نہیں کیا ہاں صرف جہاد میں زخمی ہوکر دو تین بار علاج کے لۓ کوٸٹہ آۓ تھے۔ ان کی زندگی ایک قلندرانہ راز کی مانند تھی۔
 
== ذاتی زندگی ==
215

ترامیم