"سود" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
سطر 4:
سود جدید بینکوں کی جانب سے اپنے کھاتہ داروں، میعادی جمع کنندوں وغیرہ کو دیا جاتا ہے۔ اسی طرح لوگ بینک اور مالی اداروں کو قرض کے بدلے سود دیتے ہیں۔ عام طور سے کسی ملک کا مرکزی بینک نقد کے بہاؤ کو بڑھانے یا گھٹانے کے لیے عام جمع کھاتوں کی شرح سود میں اضافہ یا کمی کرتا ہے۔
 
== ملکی شرح سود کی مثال ==
[[ینک دولت پاکستان]] (سٹیٹ بینک) کی طرف سے ملک میں شرحِ سود میں اضافہ کیا گیا تھا اور [[مئی]] [[2019ء]] میں یہ شرح ڈیڑھ فیصد کے اضافے کے ساتھ 12.25 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ یہ غالبًا ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ شرح سود رہی ہے۔ [[جنوری]] [[2018ء]] میں یہ شرح 6 فیصد تھی۔ تاہم صورت حال میں بڑا فرق [[جولائی]] [[2018ء]] میں اس وقت آیا جب [[پاکستان]] میں عام انتخابات ہوئے اور اس دوران یہ شرح سات فیصد سے کم متعین کی گئی تھی۔مگر انتخابات کے بعد جب سے [[پاکستان تحریک انصاف]] کی حکومت بنی ہے، شرحِ سود میں مسلسل اور زیادہ اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس کی مختلف وجوہ میں ایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں [[امریکی ڈالر]] کے مقابلے میں [[پاکستانی روپیہ|پاکستانی روپیے]] کی قیمت گر رہی ہے اور اس وقت یہ 150 روپے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جو کہ اس کی تاریخی اونچی ترین سطح ہے۔ اس سے ملک میں درآمد برآمد کا توازن بھی متاثر ہوا ہے کیونکہ پاکستان میں اندر لائی جانی والی اشیا مہنگی ہو رہی ہیں۔دوسری جانب حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں جتنے یہ خرچ رہی ہے، مثلاً بڑھتے ہوئے قرضوں کو سود سمیت چکانے میں۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اگر کسی حکومت کا مالیاتی خسارہ تین سے چار فیصد ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں بلکہ اس اضافی پیسے کو معیشت میں مثبت طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔<ref>[https://www.bbc.com/urdu/pakistan-48340339 بڑھتی ہوئی شرح سود کا مطلب کیا ہے؟]</ref> اس سلسلے میں بینک شرح سود میں اضافہ ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوا ہے۔
 
== مزید دیکھیے ==
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/سود»