"گوٹابیا راجاپکشا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
'''ننداسینا گوٹابیا راجاپکشا''' (پ۔ 20 جون 1949) [[سری لنکا|سری لنکی]] [[سیاست دان]]، [[ٹیکنوکریسی|ٹیکنوکریٹ]]، فوجی افسر ہیں، وہ سری لنکا کے موجودہ صدر ہیں۔ وہ اپنے بڑے بھائی سابق صدر [[مہندا راجاپکشا]] کے دور حکومت میں سنہ 2005ء سنہ 2015ء تک وزارتِ دفاع و شہری ترقی کے لیے سیکریٹری کی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کے بڑے بھائی [[تامل ٹائیگرز|تمِل ٹائیگران]] کو شکست دے کر [[سری لنکا کی خانہ جنگی]] کو ختم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
 
[[جنوبی صوبہ، سری لنکا|سری لنکا کے جنوب]] میں قدر آور سیاسی خاندان، راجاپکشا میں پیدا ہوئے۔ انندا کالج، کولمبو سے تعلیم پائی اور اپریل 1971ء میں سیلون فوج میں شامل ہوئے۔ آرمی ٹریننگ سینٹر میں عمومی تربیت لینے کے بعد انہیں سگنل افسر کے اختیار تفویض کیے گئے اور بعد ازاں مختلف پیادہ فوجوں میں ان کا تبادلہ ہوا۔ [[سری لنکا کی خانہ جنگی]] کے ابتدائی مراحل میں وہ متحرک رہے گجابا رجمنٹ کے ساتھ۔ انہوں نے کچھ اہم فوجی کارروائیوں میں شریک رہے جیسے کہ وڈاماراچی آپریشن، آپریشن اسٹرائیک ہارڈ اور تھریوِدھا بلایہ کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی کے آپریشنوں کے دوران 1987 تا 1989 عیسوی تک بھی حصہ لیا۔ وہ قبل از وقت فوج سبکدوش ہو گئے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف آگئے، سنہ 1998ء میں امریکا منتقل ہونے سے قبل۔ سنہ 2005ء میں سری لنکا لوٹے تاکہ اپنے بھائی کو اس کی صدارتی مہم میں ہاتھ بٹائے اور اپنے بھائی کے دور حکومت میں وزارت دفاع میں سیکریٹری مقرر کیے گئے۔ ان کی مدت کے دوران سری لنکی مسلح افواج نے کامیابی کے ساتھ سری لنکا کی خانہ جنگ کو کُچلا اور تمِل ٹائیگران کو شکست دی اور اس کے رہنما [[ویلوپلائی پربھاکرن]] کو سنہ 2009ء میں قتل کیا۔ دسمبر 2006ء میں ایک تمِل ٹائیگر خودکش بمبار نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ جنگ کے بعد، راجاپکشا نے شہری ترقی کے کئی منصوبوں کا آغاز کیا۔ وہ 2015ء میں بھائی کی صدارتی انتخاب میں ہار کے بعد مستعفی ہوگئے۔ سنہ 2018ء میں وہ 2019ء کے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدوار کے طور پر ابھرے۔ یہ انتخاب انہوں نے جیت لیا۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}