"آفت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
سطر 6:
 
== اقسام اور عام زندگی پر اثر ==
دنیا میں کئی قسم کی آفتیں دیکھی گئی ہیں۔ ان میں [[آندھی]]اں، بادو باراں کے نرغے، گرجتے بادل، کوندتی بجلیاں، سیلابوں کے ریلے، زلزلوں کے جھٹکے، جنگل کی آگ، لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے وغیرہ بہت ہیں۔ یہ کافی جان و مال اور جغرافیائی تباہی کا باعث بھی بن چکے ہیں۔ قدرتی آفات غریب اور امیر کے مابین فرق کیے بغیر آتی ہیں لیکن طوفانوں، سیلابوں اور زلزلوں سے سب سے زیادہ متاثر غریب ممالک کے عوام ہی ہوتے ہیں۔<ref>[https://www.urdunews.com/node/437031 کیا پاکستان قدرتی آفات کے لیے تیار ہے؟]</ref> ان کی جانیں، گھر بار اور عمارتیں اکثر زیادہ نقصان کی زد میں آتے ہیں۔
 
[[1993ء]] میں [[بھارت]] کے صوبہ [[مہاراشٹر]] کے [[لاتور]] اور [[عثمان آباد]] علاقوں میں بد ترین زلزلے محسوس ہوئے تھے۔ خبروں کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے ان شہروں میں کم از کم 10,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مہلوکین کے علاوہ لاکھوں لوگ زخمی بھی تھے اور قریب ڈیڑھ لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔<ref>https://www.indiatoday.in/magazine/cover-story/story/19931031-latur-earthquake-leaves-over-10000-people-dead-1.4-lakh-homeless-812025-1993-10-31 Latur earthquake leaves over 10,000 people dead, 1.4 lakh homeless]</ref> اسی سال لگ بھک اس اسی شدت کا ایک زالزلہ [[جاپان]] میں دیکھنے میں آیا۔ تاہم اس زلزلے میں کوئی 20 لوگ ہلاگ، 50 زخمی اور 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اس کی وجہ جاپان کی عمدہ منصوبہ بندی اور عمارتوں کی آفات سماوی سے نمٹنے کی صلاحیت تھی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ترقی پزیر ممالک بھی اسی طرح سے اپنی منصوبہ بندی کریں کہ جان و مال آفات کی صورتوں میں کم سے کم نقصان ہو۔
 
== مزید دیکھیے ==
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/آفت»