"غازی علم الدین(پروفیسر)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«پروفیسر غازی علم الدین یکم جنوری 1959ء میں قصور کے ایک نواحی قصبے "برج ک...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 19:19، 7 دسمبر 2019ء

پروفیسر غازی علم الدین یکم جنوری 1959ء میں قصور کے ایک نواحی قصبے "برج کلاں " میں میاں شہاب الدین کے گھر پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم پرائمری سکول برج کلاں اور ثانوی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا ضلع قصور میں حاصل کی جبکہ انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کاامتحان گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور سے پاس کرکے ایم اے عربی اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور ‘ ایم اے اسلامیات پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا ۔ جبکہ ایم فل کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے 1999ء حاصل کرکے تدریسی شعبے کو ذریعہ معاش بنایا اور گورنمنٹ انٹرکالج فورٹ عباس ضلع بہاولنگر سے ملازمت کا آغاز کیا ۔بعدازاں کوٹلی ‘ میرپور ‘ ڈڈیال آزادکشمیر کے کالجز میں تدریسی فرائض انجام دیئے ۔مئی 2013ء میں آپ کو پرموٹ کرکے پرنسپل گورنمنٹ کالج گل پور آزادکشمیر تعینات کردیا گیا جہاں آپ جنوری 2014ء تک تعینات رہے ۔بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج افضل پور ‘ پوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن کالج میرپور میں بطور پرنسپل خدمات انجام دے کر بیسویں گریڈ میں 31دسمبر 2018ء کو ریٹائر ہوگئے ۔

تصانیف

آپ کی تصانیف میں اہم یہ ہیں،

  1. میثاق عمرانی ‘
  2. لسانی مطالعے ‘
  3. تنقیدی تجزیاتی مطالعے ‘
  4. سروش اقبال کے نام ‘
  5. تخلیقی زاویے
  6. لسانی لغت ‘
  7. اردو معیار اور استعمال ‘ ‘
  8. اہل قلم کے مکاتیب بنام غازی علم الدین

شامل ہیں ۔آپ کے ستر سے زائد مضامین علمی و ادبی اور تحقیقی رسائل میں اشاعت پذیر ہوئے جبکہ بھارت میں تیس سے زائد علمی و ادبی رسالوں میں آپ کے تحقیقی مضامین شامل اشاعت ہوئے ۔لسانی مطالعے‘ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں پی ایچ ڈی (پشتو) کے نصاب میں شامل ہیں