"روس کی سائبیریا کی فتح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
 
[[سائبیریا]] کی فتح کی مہم [[جولائی]] 1580ء میں شروع ہوئی ، جب یارماک تیموفئیوچ نے 540 کاسک سپاہیوں کے ساتھ، [[خانیت سیبیر|خانان سائبیریا]] کے علاقے ووگولس پر حملہ کیا ۔ اس کے ساتھ 300 [[جرمن زبان|جرمن]] اور [[لتھووینیا|لتھوانی]] غلام بھی تھے جن کو سترونگانوف نے [[زار|زار روس]] سے خریدا تھا ۔ پورے 1581ء کے [[سال]] یہ فوج یاگرا کے علاقے میں رہی اور ووگولس اور اوستیاک کے قصبوں پر قبضہ کیا۔ اس وقت انہوں نے کوچم خان کے [[1 (عدد)|ایک]] ٹیکس اکٹھا کرنے والے اہلکار کو بھی پکڑا۔ [[روسی زبان|روسیوں]] کی پیش قدمی کے خلاف مسلسل [[تاتاری]] حملوں کے بعد یارماک کی فوج نے [[خانیت سیبیر|خانان سائبیریا]] کے دارالحکومت قاشلق پر قبضہ کرنے کی مہم تیار کی ۔ یہ فوج [[مئی]] 1582ء میں اس مہم پر نکلی اور [[دریائے ارتش]] کے کنارے پر تین [[دن]] کی لڑائی میں یارماک نے کوچم خان اور اسکے 6 اتحادی [[تاتاری]] شہزادوں کی متحدہ فوج کو شکست دی ۔ 29 [[جون]] کو تاتاروں نے کاسک فوج پر حملہ کیا پر اسے پسپا کر دیا گیا ۔
 
قصہ مختصر روسی مہم جوؤں نے ایک چھوٹی سی فوج کے ساتھ [[خانیت سیبیر]] کو فتح کر لیا ، اور اس علاقے کے مسلم تشخص کو ختم کر دیا ۔ اب خانیب سیبیر کے دارالحکومت قاشلق یا دوسرے شہروں میں خانیت سیبیر کی کسی باقیات کا نام و نشان نہیں ہے ۔ اس کا ذکر اب صرف کتابوں میں ملتا ہے ۔
[[زمرہ:تاریخ]]
[[زمرہ:تاریخ اسلام]]