"الٰہی بخش سومرو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
پاکستانی سیاست دان۔ سابق [[سپیکر قومی اسمبلی۔اسمبلی]] ۔ تعلق [[شکار پور]] میں آباد [[سومرو خاندان]] سے ہے جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی ہے۔ [[مولا بخش سومرو]] کے فرزند اور [[احمد میاں سومرو]] کے بھائی ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے انجیئیر ہیں۔ [[این ای ڈی انجیرنگ کالج کراچی]] کے پرنسپل اور [[ادارہ ترقیات کراچی]] کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے۔ 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 29 مئی 1988ء کو [[جنرل ضیا الحق]] نے جب [[محمد خان جونیجو]] کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں بھی وزیراطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔ 1990 ء اور پھر 1997ء کے تمام انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ [[پرویز مشرف]] کے دور میں [[پاکستان مسلم لیگ ق]] میں شامل ہونے اور مشرف کی چھتری تلے ہونے والے انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے۔ مگر 2007ء میں ہونے والے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
 
{{مکلم ایوان زیریں پاکستان}}