"بھگت سنگھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن
سطر 17:
 
== بھگت سنگھ اور قائد اعظم ==
قائد اعظم محمد علی جناح نے بھگت سنگھ کے لیے بھرپور آواز اٹھائی تھی۔متحدہ ہندوستان کی مرکزی اسمبلی کے اجلاس منعقدہ شملہ میں 12 ستمبر 1929 کو قائد اعظم نے حکومت برطانیہ کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ گاندھی اور اُن کے چاہنے والے خاموش بیٹھے ہوئے تھے۔
بھگت سنگھ اور اس ساتھیوں نے مقدمے میں فئیر ٹرائل کا حق نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کر رکھی تھی اور ہوم ممبر (وزیر داخلہ) نے اسمبلی میں مسودہ قانون پیش کیا کہ ملزم کی غیر حاضری میں ہی مقدمہ چلا کر سزا دی جائے۔ اس پر محمد علی جناح نے جو بمبئی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ہوم ممبر کی اس تجویز کا سختی کے ساتھ رد کرتے ہوئے کہا:
" کیا آپ بھوک ہڑتال سے بدتر تشدد کسی بھی چیز کو سمجھتے ہیں؟ ان (ملزمان) کا یہ فعل درست ہے یا غلط لیکن آپ پر اس کا رتی بھر اثر نہیں ہو رہا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کسی بھی ملزم کے بنیادی قانونی حقوق کس طرح چھین سکتے ہیں؟ آپ کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ آپ کریمنل جیورس پروڈنس کا اہم ترین اصول اپنے مفاد کے لیے تبدیل کر سکیں؟
ہر شخص بھوک ہڑتال کی اذیت برداشت نہیں کر سکتا ۔۔۔۔ اگر یہ اس قدر آسان ہے تو ہوم ممبر خود بھوک ہڑتال کر کے دیکھ لیں ۔۔۔ چاہے مختصر وقت کے لیے ہی سہی ۔۔۔۔ لیکن آپ ایسا نہیں کر سکیں گے کیونکہ آپ کے اندر ارادے کی وہ مضبوطی اور عزم نہیں جو بھگت سنگھ اور اس کے ساتھیوں میں ہے۔ آج ہندوستان اٹھ کھڑا ہوا ہے، تیس کروڑ لوگ اپنے حقوق کے اٹھ کھڑے ہیں لیکن آپ یہ نہیں دیکھ رہے کیونکہ آپ دیکھنا نہیں چاہتے۔ آپ پاس صرف آپ کی اپنی منطق ہے ۔۔۔۔ سفاک منطق!
آج اگر ہندوستانی حقوق چاہتے ہیں تو یہ کوئی انہونی یا انوکھی بات نہیں۔ دنیا کے متعدد مالک میں ایسی تحاریک چل رہی ہیں۔ صرف نوجوان ہی نہیں، سفید بالوں اور داڑھیوں والے بزرگ بھی ایسے افعال کرنے پر مجبور ہیں جنہیں آپ اپنی منطق کے مطابق جرم کہتے ہیں۔"<ref>بحوالہ : Bhagat Singh .... The Eternal Rebel باب: گرفتاری اور بھوک ہڑتال مصنف: مل وندر جیت سنگھ وڑائچ سن اشاعت: 2007 ۔۔۔۔ دہلی</ref>
== مزید دیکھیے ==
* [[رام پرساد بسمل]]
سطر 50:
[[زمرہ:سزائے موت یافتہ بھارتی شخصیات]]
[[زمرہ:لاہوری شخصیات]]
[[زمرہ:ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن]]
[[زمرہ:ہندوستانی نراجی]]