"ماد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← ز\1، \1کہ؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 1:
{{خانہ معلومات ملک/عربی|}}
{{تاریخ ایران}}
'''ماد''' ([[قدیم فارسی زبان|قدیم فارسی]] ''{{lang|peo-Latn|Māda-}}'', [[سنسکرت]]: मैढ़; {{lang-he-n|מָדַי}}) ایران کی قدیم تاریخ دراصل دو آریائی قبائل، میدی یا ماد اور پارس کے سیاسی عروج سے ہوتی ہے۔ آریوں کے ورد سے صدیوں پہلے جنوبی ایران میں سوسیانہ یا خوزستان میں علامی (Elamic) آباد ہوچکے تھے اور شمال مغربی حصہ پر آشوری (Asurianes) اپنی حکومت قائم ہو چکی تھی۔ اس سرزمین پر آریوں کو قدرتی طور پر ان دونوں سے جنگ کرنی پڑی تھیں۔ میدیوں نے ایک شہر ہگبتان یا یکتبان یا امدان (Aogmtana or Ecbatana or Amadna) اور پارس نے پرسومش (Parsumash) اور پرساگرد (Parsagarda) آباد کیا۔ ہمیں پارسکے حالات خود ان کی تحریروں میں کم و بیش مل جاتے ہیں، مگر میدیوں نے کوئی ریکارڈ نہیں چھوڑا۔ ان کے حالات آشوری کتبوں، یہود ملفوظات اور یونانی مورخین کی کتابوں سے ماخوذ ہیں۔ آشوری بادشاہ تغلد بلاسد دوم Tiglath Plaser 2ed (1115 تا 1102 ق م) کے ایک کتبہ پر پہلی بار میدیا اور اس کے دار الحکومت امدان کا نام ایک محکوم خطہ کی حثیت سے آتا ہے۔ اس کے بعد شلما نصر سو مShamaneser 3ed (857۔ 823 ق م) کی روایات میں ان دونوں قبائل کا ذکر ملتا ہے،ہے کہ اس نے پارسو (Parsu) کے بادشاہ سے خراج وصول کیا اور ماد (Madd) کی سر زمین تک پیش قدمی کی۔ شمش عداد پنجم Shamesh Adadd 5th(823۔811 ق م) اور تغلد بلاسر سوم Tiglath Plaser 3ed (745 تا 727 ق م) کے کتبوں میں بھی ان کا ذکر محکوم قوموں کی حثیت سے ان کا ذکر آیا ہے۔ ان تذکروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ 058 ق م تک انہوں نے سیاسی اہمیت حاصل کرلی تھی۔ اس کے بعد سرغون دوم Sargon 2th کے کتبے پر ایک شخص دیا کو (Diaaukhu) یونانی ڈیوکس (Deioces) کا نام ملتا ہے، جس کو ہیروڈوٹس نے میدیوں کا پہلا بادشاہ کہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دیاکوسے ہی سیاسی تاریخ کی ابتدا ہوتی ہے۔<ref>ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم۔ 21 تا 23</ref>
 
== مادی اشوری معرکہ آرائی ==
سطر 9:
 
فتح نینواہ کے بعد ہوخشترنے اپنی پوتی امیتیس (Amitis) کی شادی بنو پلاسر (Nebupalassar) کے بیٹے بنوکد نضر (Nabuchd Nezzar) کے ساتھ کرکے سیاسی اتحاد کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ ہوخشترکو اپنے آخری عہد میں لیڈیا(Lydia) سے جنگ کرنی پڑی، جو چھ سال تک جاری رہی۔ جب سورج پر گہن لگا تو طرفین نے اسے آسمانی بلا سمجھا اور صلح پر راضی ہو گئے اور دریائے ہیلس (Halys) دونوں کی سرحد قرار دیا گیا۔ (ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم۔ 25 تا 26)
ہوخشترکی موت کے بعد اس کا بیٹا ارش نی ویگا یااستیاغیس Astyages or Arshtivaiga (584 تا 550) ق م حکمران بنا، اس کے ساتھ ہی میدیا کا ذوالزوال شروع ہو گیا۔ ایک طرف بابل سے کشمکش شروع ہو گئی اور دوسری طرف پارس کی ریاست کے حکمران خورس دوم نے بغاوت کردی۔ استیا غیس کا سپہ سالار خورس کے ساتھ مل گیا اور جنگ میں استیاغس کو جنگ میں شکست ہوئی اور وہ گرفتار ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی خاندان مادکی حکومت ختم ہو گئی۔<ref>ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم</ref>
 
خدای بزرگ است اهورامزدا، که بزرگ‌ترین خدایان است، که این زمین را آفرید، که آن آسمان را آفرید، که مردم را آفرید، که خوشبختی را برای مردم آفرید...
سطر 29:
{{قدیم میسوپوٹیمیا}}
 
[[زمرہ:ماد|ماد ]]
[[زمرہ:549 ق م]]
[[زمرہ:ایشیا کے سابقہ ممالک]]
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/ماد»