حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
غیر متعلقہ متن کو حذف کیا
سطر 1:
*یہ سارا مضمون جب لکھا گیا تھا تب میری وکی سے واقفیت محض اتنی تھی کہ اب بتاتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔ اس وجہ سے یہ سارا غیر متعلقہ مواد یہاں سے ہٹا دیا ہے۔ تاہم تاریخچہ سے آپ "دل پشوری" کر سکتے ہیں۔
{{wikify}}
 
== '''کمپیوٹر کے بنیادی اجزاء''' ==
 
ایک عام پی سی یعنی شمارندہ عام طور سےدو حصوں‌پر مشتمل ہوتا ہے۔
1۔ ہارڈ وئیر
2۔ سافٹ وئیر
 
'''1۔ ہارڈ وئیر''' سے مراد وہ تمام حصے ہیں جن کو ایک عام بندہ چھو سکتا ہے اور اس کو دیکھ یا محسوس کر سکتا ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔
1۔ ان پٹ یونٹ
2۔ آؤٹ پٹ یونٹ
3۔ میموری یونٹ
4۔ سینٹرل پروسیسنگ یونٹ
 
'''2۔ سافٹ وئیر''' سے مراد وہ تمام حصے ہیں جن کو دیکھنا، چھونا ممکن نہیں‌ہوتا، لیکن ان کو ان کے کام کے حوالے سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔
 
 
'''ان پٹ یونٹ:''' ان پٹ یونٹ یا داخلی یونٹ سے مراد شمارندے کے وہ حصے جو ہم سے ہماری زبان میں ڈیٹا لے کر ‌اس کو شمارندے کی زبان میں تبدیل کر کے اس تک پہنچائے۔ اس کام کے لئے اسے یک طرفہ ترجمانی کا کام کرنا ہوتا ہے۔ عموماً یہ ہم سے ڈیٹا اینالاگ یا لہر دار شکل میں‌لیتا ہے جیسے آواز، تصویر، الفاظ وغیرہ، اور اسے ڈیجیٹل یعنی صفر اور ایک کی شکل میں‌بدل کر اسے شمارندے تک پہنچاتا ہے تاکہ شمارندہ اسے سمجھ کر اس کو استعمال کر سکے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ پہلی قسم میں اسے الفاظ یعنی ٹیکسٹ کے حوالے سے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ کی بورڈ یا تختہ کلید۔ دوسری قسم میں‌ پوائنٹ اینڈ ڈرا یعنی اشاراتی طریقہ، جیسا کہ ماؤس وغیرہ۔ تیسری قسم میں‌آواز کے حوالے سے آلات آتے ہیں، عموماً یہ صرف مائک ہوتا ہے۔ چوتھی قسم میں تصاویر کو منتقل کرنا، جیسا کہ ڈیجیٹل کیمرہ یا سکینر۔اسی طرح سے اس کی اور بھی بے شمار اقسام ہو سکتی ہیں۔
 
'''آؤٹ پٹ یونٹ:''' آؤٹ پٹ یونٹ یا خارجی یونٹ سے مراد شمارندے کے وہ حصے کو شمارندے سے معلومات کو باہر کی دنیا یعنی ہمارے تک پہنچائیں۔ اس میں بھی یک طرفہ ترجمانی کا کام ہوتا ہے۔ عموماً یہ ڈیجیٹل یعنی صفر اور ایک کی شکل میں معلومات لے کر اسے ہماری مطلوبہ شکل اور میں‌تبدیل کر کے ہم تک پہنچاتا ہے۔ اس کی بھی کئی اقسام ہو سکتی ہیں جیسا کہ تصویری شکل یعنی مانیٹر، کاغذی یعنی پرنٹر یا پلاٹر، سپیکر وغیرہ وغیرہ۔
 
'''میموری:''' یاداشت سے مراد شمارندے کا وہ حصہ ہے جو کہ ڈیٹا کو داخل کرنے یا ان پٹ سے لے کر اس کو خارج کرنے یا آؤٹ پٹ تک محفوظ کرتا ہے۔ اس کی دو بڑی اقسام ہیں۔ عارضی اور مستقل۔ عارضی کو ریم یعنی رینڈم ایکسس میموری اور مستقل کو روم یعنی ریڈ اونلی میموری کہتے ہیں۔
 
'''سینٹرل پروسیسنگ یونٹ:''' مرکزی آلہ کو ہم سی پی یو بھی کہتے ہیں۔ اس کو شمارندے کا دماغ کہا جا سکتا ہے۔ شمارندے میں تمام تر سوچ بچار یعنی کام کرنے کا یہی حصہ ہے۔ اس کے مزید کئی حصے ہوتے ہیں جیساکہ رجسٹر(ڈیٹا کو عارضی طور پر محفوظ کرنا) ،کنٹرول یونٹ(شمارندے کے دیگر حصوں بشمول سی پی یو کو کنٹرول کرنا) اور ارتھمیٹک اینڈ لاجیک یونٹ(باقی تمام تر کام بشمول حسابی کام وغیرہ)۔
 
'''سافٹ وئیر:''' مصنعء لطیف کا کام شمارندے کے استعمال کو آسان بنانا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ بنیادی طور سے مصنع لطیف (Soft ware) کی اقسام کی درجہ بندی اس کے کام سے کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے اس کی دو اہم اقسام ہیں۔ پہلی قسم کو سسٹم سافٹ ویئر یعنی نظامی مصنع لطیف کہتے ہیں۔ دوسرے کو application کیشن سافٹ وئیر یعنی استعمالی مصنع لطیف کہتے ہیں۔ انتظامی مصنع لطیف کا کام شمارندے کے بنیادی افعال کو سر انجام دینا ہے۔ مثال کے طور پر جب ہم شمارندے کو چلانا شروع کرنے ہیں تو اس شمارندے کی بے جان حالت سے اس کی کام کے لئے تیاری تک کے سارے مراحل یہی قسم سر انجام دیتی ہے۔اس کے علاوہ مختلف پرزوں (آلات) سے رابطہ کرنا، ان سے کام لینا بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔ اس کی مزید دو اہم اقسام ہیں۔ پہلی قسم operating system یعنی نظامی عامل اور دوسری قسم ڈیوائس ڈرائیور یعنی آلی محرک ہے۔ نظامی عامل کا کام شمارندہ کے پرزوں کو ایک مصنوعی مشین بنا کر دکھانا ہے جسے ہر شخص باآسانی سے استعمال کر سکے۔ آلی محرک عام طور سے بیرونی پرزوں کو شمارندے سے جوڑ کر قابل استعمال بناتا ہے۔جب کہ استعمالی مصنع لطیف کا کام وہ سارے کام سر انجام دینا ہے جو پہلی قسم کے کاموں کے علاوہ ہیں۔ مثال کے طور پر ویب کا استعمال، گانے سننا، کھیل کھیلنا، برقی میل، دفاتر کے کام، حسابی کام کرنا وغیرہ۔ اس کی کام کی نوعیت کے مطابق بے شمار اقسام ہیں۔ جیسے ویب کی قسم، گانوں کی قسم(ملٹی میڈیا)، رابطے کی قسم، حسابی کام کی قسم وغیرہ۔ غرض ہر کام کی اپنی قسم ہے۔ اس کے علاوہ مصنع لطیف کی ایک اور قسم پروگرامنگ لینگوئج یعنی زبان برائے تیارئ مصنع لطیف کہلاتی ہے۔ اس کا کام مندرجہ بالا دونوں اقسام کو تیار کرنا ہے