"نویاتی معمل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 4:
ایک نویاتی معمل جیسا کہ نام سے ظاہر ہے [[جوہری نویہ|جوہری نویاتی]] ذرات یعنی [[زیرجوہری ذرہ|زیرجوہری ذرات]] میں موجود [[جہدی توانائی]] کو بطور [[ایندھن]] استعمال کرتا ہے اور اس توانائی سے کام لے کر [[عنفہ]] چلایا جاتا ہے جو کہ [[بجلی]] پیدا کرنے کا سبب ہوتا ہے۔ اب چونکہ وہ [[جوہری نویہ|جوہری نویات]] جو اس طرح جہدی توانائی کا اخراج کرتے ہیں ناپائیدار عناصر میں ہوتے ہیں اور ان کو [[مشعہ نویدہ|مشعہ نویدہ (radionuclide)]] میں شمار کیا جاتا ہے جو اس توانائی کو [[تابکاری]] کی شکل میں نکالتے رہتے ہیں، لہذا، نویاتی معمل کے عمل کو یوں بھی بیان کیا جاسکتا ہے کہ نویاتی معمل ، تابکار ایندھن کو استعمال کر کہ قابل استعمال برقی توانائی یا بجلی پیدا کرتا ہے۔
===محض ایندھن===
جوہری یا ایٹمی بجلی گھر وغیرہ کے نام سے [[جوہر]]ی [[توانائی]] کا جو تصور پیوست ہو چکا ہے اصل میں بجلی کی پیداوار سے اس کا کوئی خاص تعلق نہیں اور [[کوئلہ]] یا کوئی اور [[حیاتیاتی]] ایندھن یا [[پن چکی]] وغیرہ استعمال کر کے چلائے جانے والے عام بجلی گھر کی طرح جوہری بجلی گھر بھی بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے۔ دونوں ہی اقسام کے بجلی گھر یا باالفاظ دیگر [[معمل|معملین (reactors)]] پانی کو گرم کر کے بھاپ تیار کرتے ہیں جس سے [[برقی مولّد]] چلا کر بجلی بنائی جاتی ہے اور فرق صرف پانی گرم کرنے کے لیے استعمال کیئے جانے والے ایندھن کا ہوتا ہے۔