"بہاء الدین زکریا ملتانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م BukhariSaeed نے صفحہ بہاؤ الدین زکریا ملتانی کو بہاء الدین زکریا ملتانی کی جانب منتقل کیا
سطر 10:
| Period = بارہویں/تیرہویں صدی
| Predecessor = [[ابو الفتوح شہاب الدین سہروردی]]
| Successor = مختلف، بشمول [[لعل شہباز قلندر|لعل شہباز قلندر]]، فخر الدین عراقی، [[مولانا جلال الدین محمد بلخی رومی]]، اور [[جلال الدین سرخ بخاری]]
| birth_date = 21 دسمبر اندازہً 1183ء (578ھ)
| birth_place ={{نس}}[[کوٹ کروڑ]] (کروڑ لعل عیسن) ، [[لیہ]]
سطر 27:
== تحصیل علم ==
آپ چھوٹی ہی [[عمر]] میں یتیم ہو گئے۔ بارہ سال کی عمر میں [[قرآن]] مجید حفظ کر لیا پھر [[بخارا]] میں تحصیلِ علم کی۔ بعد ازاں حرمین شریفین پہنچے، [[حج]] و [[زیارت]] سے فارغ ہو کر [[بیت المقدس]] میں بھی علم حاصل کیا اور [[علم حدیث]] کی خاطر [[یمن]] بھی گئے۔ والد گرامی کے انتقال کے بعد آپ نے محض حصول علم و فن کے لیے پیادہ پا خراسان کا سفر کیا۔ اس کے بعد بلخ، بخارا ،بغداد اور مدینہ منورہ کے شہرہ آفاق مدارس میں رہ کر تعلیم حاصل کی۔ پانچ سال تک [[مدینہ منورہ]] میں رہے جہاں حدیث پڑھی بھی اور پڑھائی بھی۔ غرض پندرہ سال اسلام کے مشہور مدارس و جامعات میں رہ کر معقولات و منقولات کی تکمیل کی۔ مدینہ منورہ ہی میں حضرت کمال الدین محمد یمنی محدث رحمة اللہ علیہ سے احادیث کی تصحیح کرتے رہے۔ جب پورا تجربہ حاصل ہو گیا تو آپ [[مکہ]] معظمہ حاضر ہوئے اور یہاں سے بیت المقدس پہنچ کر انبیاءکرام علیہم السلام کے مزارات کی زیارات کیں۔ اس عرصہ میں آپ نہ صرف علوم ظاہر کی تکمیل میں مصروف رہے بلکہ بڑے بڑے بزرگان دین اور کاملین علوم باطنی کی صحبتوں سے بھی فیض یاب ہوئے۔ بڑے بڑے مشائخ سے ملے۔
15 سال کی عمر میں حفظِ قرآن، حسنِ قرأت، علومِ عقلیہ و نقلیہ اور ظاہری و باطنی علوم سے مرصع ہو گئے تھے۔ آپ کی یہ خصوصیت تھی کہ آپ قرآن مجید کی ساتوں قرأت (سبعہ قرأت) پر مکمل عبور رکھتے تھے۔ آپ نے حصول علم کے لیے [[خراسان]]، [[بخارا]]، [[یمن]]، [[مدینہ]]، [[مکہ ]]، [[حلب]]، [[دمشق]]، [[بغداد]]، [[بصرہ]]، [[فلسطین]] اور موصل کے سفر کر کے مختلف ماہرین علومِ شرعیہ سے اکتساب کیا۔ [[شیخ]] طریقت کی تلاش میں آپ، اپنے معاصرین حضرت [[بابا فرید الدین گنج شکر]]، حضرت [[جلال الدین سرخ بخاری]] اورحضرت [[لعل شہباز قلندر]] کے ساتھ سفر کرتے رہے۔
 
== بیعت و خلافت ==
سطر 76:
[[زمرہ:صوفی اولیا]]
[[زمرہ:پاکستان میں تصوف]]
[[زمرہ:ملتانی شخصیات]]
[[زمرہ:پنجابی صوفیا]]