"مشکوۃ المصابیح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{مجموعہ حدیث}}
پانچ ہزار نو سو پنتالیس ۵۹۴۵ احادیث پر مشتمل یہ مجموعہ احادیث، حدیث ہی ایک مجموعہ [[مصابیح السنتہ]] کا تتمہ و تکملہ ہے جو [[مصابیح السنتہ]] کی چار ہزار چار سو چونتیس ۴۴۳۴ سمیت ایک ہزار پانچ سو گیارہ ۱۵۱۱ احادیث کا مزید اضافہ ہے۔<br />
==مولف کا تعارف==
اس کے مولف کا نام محمد بن عبداللہ ہے جن کا [[لقب]] [[ولی الدین]] اور [[کنیت]] ابو عبداللہ ہے۔ [[تبریز]] میں پیدا ہوئے اور [[خطیب تبریزی]] کے نام سے مشہور ہوئے۔ وقت کے جید علماء سے تعلیم پائی اور آٹھویں صدی [[ہجری]] کے جلیل القدر [[علماء]] کی صف میں شامل ہوئے۔ آپ کی سوانح حیات آج تک پردئہ اخفاء میں ہے۔ سن ولادت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ وفات کے بارے میں اتنا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ۷۴۰ ہجری کے بعد کسی سال میں وفات پائی۔آپ کے علم و معرفت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کے استاد محترم [[سلطان المفسرین]]، [[امام المحققین]] [[امام حسین بن عبداللہ الطیبی]] نے آپ کو قطب الصلحاء، بقیتہ الاولیاء اور شرف الزھاد سے مخاطب کیا۔
 
==سبب تالیف==
آپ نے اپنے استاد محترم [[امام حسین بن عبداللہ الطیبی]] کی تحریک اور ایماء پر لکھی۔ استاد محترم حدیثوں کے ایک مستند مجموعہ کی ضرورت شدت سے محسوس کر رہے تھے ۔ اس خیال کا اظہار انہوں نے اپنے لائق و فائق شاگرد [[خطیب تبریزی]] سے کیا ۔ آخر طے پایا کہ کسی نئے مجموعہ کی تالیف کی بجائے امام بغوی کی [[مصابیح السنتہ]] میں تہذیب و اضافہ کر لیا جائے۔ مجموعہ تیار کیا گیا اور اس کا نام [[مشکوة المصابیح]] رکھا گیا۔<br />
امام بغوی نے طریقہ اختصار اختیا کرتے ہوئے احادیث کی اسناد و مآخذ کو چھوڑ دیا۔ یہ بات محققین اور ناقدین کے لیے ناگواری کا باعث چلی آرہی تھی ۔ بعض ناقدین نے چہ میگوئیاں کیں اور اس میں مذکور احادیث پر شبہ کرنے لگے کہ جب اس میں نہ ہی اسناد کا ذکر ہے اور نہ ہی تخریج تو کیا معلوم کہ احادیث صحیح بھی ہیں کہ نہیں حالانکہ صاحب مصابیح اس پایہ کہ محدث ہیں کہ ان کا بغیر جرح و تعدیل کسی حدیث کو نقل فرما دینا اُس حدیث کی قوت کی دلیل ہے ۔ اس بناء پر مصنف نے ہر ہر حدیث کے اول [[صحابی]] راوی کا نام اور آخر میں کتاب حدیث کا نام صراحتہً بتا دیا ۔<br />
مصنف نے مشکوة شریف لکھنے سے پہلے باقاعدہ استخارہ کیا ۔
 
==ترتیب تدوین==
مصابیح السنتہ میں ہر باب میں دو فصلیں تھیں ۔ فصل اول میں [[بخاری]] و [[مسلم]] کی روایت کردہ احادیث تھیں اور فصل دوم میں دیگر محدثین کی احادیث۔ [[خطیب تبریزی]] نے اپنی تالیف میں فصل اول و دوم کو تقریبا اسی طرح قائم رکھا لیکن اپنی طرف سے تیسری فصل کا اضافہ کیا اور اس میں کتب حدیث میں سے وہ تمام احادیث بھی جمع کر دیں جن کا تعلق کسی نہ کسی طرح سے اس موضوع سے تھا۔
 
==وجہ تسمیہ==
مشکوة اس طاق کو کہتے ہیں جس میں چراغ رکھا جاتا ہے۔ مصابیح جمع ہے اور اس کا واحد مصباح ہے اس کے معنی ہیں چراغ ۔ [[مشکوة المصابیح]] کے معنی ہوئے چراغوں کا طاق۔
۱۔ مشکوة دیوار کے اس سوراخ کو کہتے ہیں جو آر پار نہ ہو یعنی دوسری جانب سے بند ہو اور اس سوراخ مین چراغ یا دِیا جلا کر رکھا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ جس طرح چراغ کو طاق میں رکھا جاتا ہے اسی طرح [[مصابیح السنتہ]] کو [[مشکوة المصابیح]] کے طاق کی زینت بنا دیا گیا۔
۲۔ [[مشکوة المصابیح]] ایک طاق ہے جس کی ہر حدیث ایک چراغ ہے گویا ایک طاق میں کئی چراغ روشن ہیں اور ان کی روشنی سے بدعت و ضلالت کی تاریکیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
۳۔ [[مصابیح السنتہ]] میں درج احادیث میں حدیث کے راوی اور مآخذ کا ذکر نہیں تھا ۔صاحب مشکوہ نے ان کو اسناد و مآخذ کے زیور سے مزین کر دیا ۔ یہ امر ان کی تابانی اور درخشانی میں مزید اضافہ کا باعث بنا ۔ طاق ایک محدود جگہ ہوتی ہے۔جب اس میں چراغ رکھ دیا جاتا ہے تو روشنی کشادہ مکان کی بہ نسبت زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس کا یہ مطلب نکالا گیا ہے [[مصابیح السنتہ]] میں درج کی گئی احادیث اسناد کے بغیر ایک کھلی جگہ پر تھیں اور تنقید نگاروں نے ان کی چمک دمک میں رخنہ اندازی کو اپنا رکھا تھا لیکن جب یہ احادیث طاق کی زینت بن گئیں تو ان کی روشنی میں اور اضافہ ہو گیا۔<br />
مشکوة شریف فن حدیث میں درس نظامی کی پہلی کتاب اور کتب حدیث کی جامع ہے ۔اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ عرب و عجم میں ہر جگہ پڑھائی جاتی ہے اور عربی فارسی اور اردو زبانوں میں اس کی بہت سی شرحیں لکھی جا چکی ہیں۔عربی شرحیں مرقاة اور لمعات ہیں۔ فارسی شرح اشعتہ اللمعات ہے۔<ref>[[مرٱت المناجیح]]، حکیم الامت [[مفتی احمد یار خاں نعیمی]] اشرفی بدایونی</ref>
<ref>نصابی کتاب۔ اسلامیات اختیاری ⟨بی ۔اے یونٹ 18-1 کوڈ نمبر 437⟩ [[علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی]] ، اسلام آباد</ref>
== حوالہ جات ==
 
 
مشکوة شریف فن حدیث میں درس نظامی کی پہلی کتاب اور کتب حدیث کی جامع ہے ۔اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ عرب و عجم میں ہر جگہ پڑھائی جاتی ہے اور عربی فارسی اور اردو زبانوں میں اس کی بہت سی شرحیں لکھی جا چکی ہیں۔عربی شرحیں مرقاة اور لمعات ہیں۔ فارسی شرح اشعتہ اللمعات ہے۔
 
<ref>[[مرٱت المناجیح]]، حکیم الامت [[مفتی احمد یار خاں نعیمی]] اشرفی بدایونی</ref>
 
<ref>نصابی کتاب۔ اسلامیات اختیاری ⟨بی ۔اے یونٹ 18-1 کوڈ نمبر 437⟩ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد</ref>
<references/>
 
<center>