"مشکوۃ المصابیح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{مجموعہ حدیث}}
پانچ ہزار نو سو پنتالیس '''۵۹۴۵''' احادیث پر مشتمل یہ مجموعہ احادیث، حدیثاحادیث ہی کے ایک مجموعہ [[مصابیح السنتہ]] کا تتمہ و تکملہ ہے جو [[مصابیح السنتہ]] کی چار ہزار چار سو چونتیس '''۴۴۳۴''' احادیث سمیت ایک ہزار پانچ سو گیارہ '''۱۵۱۱''' مزید احادیث کا مزید اضافہ ہے۔<br />
اس کے مولف کا نام محمد بن عبداللہ ہے جن کا [[لقب]] [[ولی الدین]] اور [[کنیت]] ابو عبداللہ ہے۔ [[تبریز]] میں پیدا ہوئے اور [[خطیب تبریزی]] کے نام سے مشہور ہوئے۔ وقت کے جید علماء سے تعلیم پائی اور آٹھویں صدی [[ہجری]] کے جلیل القدر [[علماء]] کی صف میں شامل ہوئے۔ آپ کی سوانح حیات آج تک پردئہ اخفاء میں ہے۔ سن ولادت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ وفات کے بارے میں اتنا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ۷۴۰ ہجری کے بعد کسی سال میں وفات پائی۔آپ کے علم و معرفت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کے استاد محترم [[سلطان المفسرین]]، [[امام المحققین]] [[امام حسین بن عبداللہ الطیبی]] نے آپ کو قطب الصلحاء، بقیتہ الاولیاء اور شرف الزھاد سے مخاطب کیا۔