"مشکوۃ المصابیح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 16:
۲۔ [[مشکوة المصابیح]] ایک طاق ہے جس کی ہر حدیث ایک چراغ ہے گویا ایک طاق میں کئی چراغ روشن ہیں اور ان کی روشنی سے بدعت و ضلالت کی تاریکیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
۳۔ [[مصابیح السنتہ]] میں درج احادیث میں حدیث کے راوی اور مآخذ کا ذکر نہیں تھا ۔صاحب مشکوہ نے ان کو اسناد و مآخذ کے زیور سے مزین کر دیا ۔ یہ امر ان کی تابانی اور درخشانی میں مزید اضافہ کا باعث بنا ۔ طاق ایک محدود جگہ ہوتی ہے۔جب اس میں چراغ رکھ دیا جاتا ہے تو روشنی کشادہ مکان کی بہ نسبت زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس کا یہ مطلب نکالا گیا ہے [[مصابیح السنتہ]] میں درج کی گئی احادیث اسناد کے بغیر ایک کھلی جگہ پر تھیں اور تنقید نگاروں نے ان کی چمک دمک میں رخنہ اندازی کو اپنا رکھا تھا لیکن جب یہ احادیث طاق کی زینت بن گئیں تو ان کی روشنی میں اور اضافہ ہو گیا۔<br />
مشکوة شریف فن حدیث میں درس نظامی کی پہلی کتاب اور کتب حدیث کی جامع ہے ۔اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ عرب و عجم میں ہر جگہ پڑھائی جاتی ہے اور عربی فارسی اور اردو زبانوں میں اس کی بہت سی شرحیں لکھی جا چکی ہیں۔عربی شرحیں مرقاة اور لمعات ہیں۔ فارسی شرح اشعتہ اللمعات ہے۔<ref>[[مرٱتمرات المناجیح]]، حکیم الامت [[مفتی احمد یار خاں نعیمی]] اشرفی بدایونی</ref>
<ref>نصابی کتاب۔ اسلامیات اختیاری ⟨بی ۔اے یونٹ 18-1 کوڈ نمبر 437⟩ [[علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی]] ، اسلام آباد</ref>
== حوالہ جات ==