"مبارک جمعہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
قطعے کا اضافہ
سطر 31:
 
دنیا بھر میں [[مسیحیت|مسیحی برادری]] [[ایسٹر|ایسٹر اتوار]] سے پہلے [[جمعہ|جمعے]] کے روز کو '''مبارک جمعہ'''، '''جمعۂ عظیمہ''' یا '''گڈ فرائڈے''' کے طور پر مناتی ہے۔ مسیحی عقائد کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو [[یسوع مسیح]] کو صلیب پر چڑھانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مسیحیوں کے روزوں کے ایام کی اختتامی تقریبات کا آغاز اس پہلے اتوار سے پام سنڈے یا کھجوروں کے اتوار سے ہوتا ہے۔ یہ تقریبات [[جمعرات]] کو عروج پر پہنچتی ہیں، جب عقیدہ ہے کہ یسوع مسیح کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعہ کو جمعۂ عظیمہ’ کے حوالے سے دنیا بھر میں بھی اسی نوعیت کی عبادتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ ان عبادتی اجتماعات کا مقصد دراصل مسیح کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے۔ جمعۂ عظیمہ کے بعد اب ایسٹر یا عید قیامت المسیح (یا عید الفصح) اتوار کو منایا جاتا ہے۔<ref>[http://www.urduweb.org/mehfil/threads/دنیا-بھر-میں-جمعۂ-عظیمہ-گڈ-فرائڈے-کی-تصاویر.61949/ دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر]</ref>
 
== مسیحی عقائد میں صلیب کی اہمیت ==
صلیب کا نشان عام طور سے مسیحیوں کے لیے ایک پاک نشان مانا جاتا ہے جیسا کہ اکثر مسلمان الله کے 786 کہ ہندسے کو پاک مانتے ہیں. صلیب نہ صرف ان کا پاک نشان ہے بلکہ ان اصحاب کی پہچان، طاقت اور ایمان ہے.<ref>[https://www.jesuschristformuslims.com/ur/%d9%85%db%8c%d8%b1%db%8c-%d8%b5%d9%84%db%8c%d8%a8-%d9%85%db%8c%d8%b1%db%8c-%d9%be%db%81%da%86%d8%a7%d9%86-%d9%86%db%92-%d8%a8%d9%86%d8%a7-%d8%af%db%8c%d8%a7-%d9%85%d8%ac%da%be%db%92-%d8%a7%d9%8f%d9%86/ میری صلیب میری پہچان نے بنا دیا مجھے اُن کی نظر میں ناقابل احترام]
</ref>
 
مسیحی لوگ اس مبارک یا مُقّدس جمعہ کو گڈ فرائیڈے کیوں کہتے ہیں جب کہ یہودیوں اور رومیوں نے جو ان کے خداوند یسوع المسیح کے ساتھ کیا وہ بلکل بھی گڈ یا اچھا نہیں تھا۔ مسیحی وہ سب جو دکھ اُنہوں نے سہے انجیل مُقّدس میں [[متی کی انجیل]] اس کے 26 اور 27 باب میں دیکھ سکتے ہیں. جبکہ خداوند یسوع المسیح کی موت کے بہت اچھے نتائج سامنے آ ئے اور اُن کی صلیب کی موت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق اور اپنے آسمانی باپ کی مرضی کے مطابق سب برداشت کریں گے اور اُن کے ہلاک ہونے سے لوگ سب زندگیاں پائیں گے شاید اسی وجہ سے مسیحی اس مُقّدس جمعہ کو گڈ فرائیڈے کہتے ہیں۔<ref>[https://www.jesuschristformuslims.com/ur/%d9%85%d9%82%d8%af%d8%b3-%d8%ac%d9%85%d8%b9%db%81-%da%af%da%88-%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%88%db%92-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b7%d9%84%d8%a8-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%d8%b3%db%8c%d8%ad%db%8c/ مقدس جمعہ (گڈ فرائیڈے) کا مطلب اور مسیحیت میں اس کی اہمیت]
</ref>
 
شریعتِ کلیسیا کا تقاضا ہے کہ گوشت کھانے سے پرہیز کِیا جائے۔ تازہ بہ تازہ ہدایات کے بموجب تو سال کے تمام ایامِ جمعہ گوشت سے اجتناب کے دنوں کے طو رپر گُزرنا چاہییں۔ ہاں جمعہ اگر کِسی عید یامسیحی تیوہار پر آجائے تو استثنا حاصل ہے۔ روزے کے بارے میں حُکمِ ربّانی کے ساتھ ساتھ سر پر راکھ ڈالنے سے موسم مسیحی چلّے کے پہلے دِن اور پاشکا سے پہلے کا مُبارک جمعہ جس روز پاک خُداوند یسُّوع مسیح کے مصلُوب ہونے کی یاد منائی جاتی ہے گوشت کھانا منع ہے، تمام کیتھولک مسیحیوں پر 14 برس کی عُمر سے ہی احتراز برتنے کی یہ پابندی شُرُوع ہو جاتی ہے۔ مسیحی بچوں کو بھی کفارہ کے طور پر اس نفس کُشی کے احکامات سے اچھّی طرح باخبر کِیا جائے۔ گُذرے دنوں میں پہلے کے دیگر احکامات تمام کلیسیاﺅں پر جو لاگو تھے پائینی تیمینی کی طرف سے بتاریخ 12 فروری1966ع منسوخ کر دیے گئے تھے۔<ref>[https://www.muslimsawalmasihijawab.com/chronologie-der-fragen/alle-fragen/frage-29-wann-wurde-das-fleischverbot-aufgehoben.html Muslime fragen, Christen antworten: سُوال نمبر29:۔ گوشت پر سے پابندی کب اُٹھا لی گئی؟]
</ref>
 
== حوالہ جات ==