"نظرنامہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 73:
ایک سچے سیاح کی طرح انہیں سیاسی اور معاشی تقسیم سے سخت نفرت ہے۔ اور وہ ہر تعصب سے بالا تر ہو کر کسی جگہ کو دیکھتے ہیں اور بیان کرتے ہیں۔ شائد یہی وجہ ہے کہ اس سفر نامے میں کرداروں کے حوالے سے کوئی شخصیت سامنے نہیں آتی۔ کیونکہ وہ شخصیات کو پرکھنے کی بجائے مناظر قدرت اور مظاہر انسانی کے ذریعے عظیم خالق کی تخلیقات کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں ان کے دل میں بے انتہا محبت اور خلوص ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ بنی نوع انسان کی بہتری کی شدید خواہش بھی رکھتے ہیں، وہ تمام تفریقات ختم کردینا چاہتے ہیں۔ کیونکہ سماجی معاشی اور مذہبی تفریقات بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ اور مصنف نے اس تلخ حقیقت کوبڑی عمدگی سے سفر نامے کا حصہ بنایا ہے۔
 
== مجموعی جائزہ ==
 
محمود نظامی کا یہ سفر نامہ جدید سفر نامے کی طرف پہلا باقاعدہ قدم ہے اور اس میں پیش کردہ جہتوں کی وجہ سے آنے والے سفر نامہ نگاروں کے ليے راہیں کشادہ ہوئی ہیں اور آج کے سفرنامے میں جو دلچسپ انداز اسلوب کی ندرت کہانی پن اور تخیل کی آمیزش نظر آتی ہے اس کی ابتدائی شکل نظر نامے میں بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔ نظر نامہ کی زبان نہات شگفتہ ہے۔ خوبصور ت الفاظ، برجستہ تشبیہات اور خوبصورت اسلوب نے اس سفر نامے کو ایک مرصع تصنیف بنا دیا ہے۔ اس لحاظ سے ”نظر نامہ “ اردو سفر ناموں میں قابل ِ قدر اضافہ ہے۔