"مقبرہ جہانگیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{مغل بادشاہوں کے مقبرے}}
'''مقبرہ جہانگیر''' [[لاہور]] کو [[مغلیہ سلطنت|مغلیہ عہد]] میں تعمیر کیے گئے مقابر میں ایک بلند مقام حاصل ہے۔ یہ [[دریائے راوی]] [[لاہور]] کے دوسرے کنارے [[شاہدرہ]] کے ایک باغ دلکشا میں واقع ہے۔ [[نورالدین جہانگیر|جہانگیر]] کی بیوہ [[نورجہاں (ملکہ)|ملکہ نور جہاں]] نے اس عمارت کا آغاز کیا اور [[شاہ جہاں]] نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ یہ مقبرہ [[پاکستان]] میں مغلوں کی سب سے حسین یادگار مانا جاتاہے۔
 
مقبرہ کے چاروں کونوں پر حسین مینار نصب ہیں۔ قبر کا تعویذ [[سنگ مرمر]] کا ہے اور اس پر [[عقیق]]، [[لاجورد]]، نیلم، [[مرجان]] اور دیگر قیمتی پتھروں سے گل کاری کی گئی ہے۔ دائیں بائیں اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام کندہ ہیں۔