"کائٹ رنر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{خانہ معلومات کتاب/عربی}}
'''دی کائٹ رنر''' افغانی نژاد امریکی ناول نگار [[خالد حسینی]] کا پہلا ناول ہے جسے ریورہیڈ بکز نے 2003ء میں شائع کیا۔ خالد حسینی کے ناول دی کائٹ رنر افغانستان میں سوویت یونین کے حملوں، طالبانی حکومت، بدلتی سیاست میں برباد ہوتے افغانستان کے پس منظر میں لکھی گئی عمدہ ناول ہے۔ یہ ناول کئی ہفتوں تک بیسٹ سیلر بنی رہی۔ کہانی کی بنت، جاندار منظر نگاری اور کردار کہیں آپ کو بور نہیں کریں گے۔ اس ناول پر فلم بھی بن چکی ہے۔ ناول پڑھتے ہوئے آپ کو کئی بار محسوس ہوگا کہ شاید یہ مصنف کی اپنی کہانی ہے۔
 
== کردار ==
عامر،حسن، آصف، بابا، علی، رحیم خان، ثریا، سہراب، صنوبر، فرید،
 
== کہانی ==
یہ کہانی ہے وزیر اکبر خان ضلع کابل میں رہنے والے دو دوستوں عامر اور حسن کی۔ عامر جو پشتون ہے جس کے بابا وزیر اکبر خان کے عزت دار اور دولت مند شخص ہیں ، حسن جو ہزارہ ہے نوکر علی کا بیٹا ہے۔ عامر اور حسن میں دوستی تو ہے مگر نوکر اور ملک کا رشتا بھی حائل ہے۔
سطر 25 ⟵ 29:
:"اداس کہانیاں" ایک اچھی کتاب کی نشانی ہوتی ہیں۔
:افغانی لوگ آزاد لوگ ہیں وہ رواجوں پر چلتے ہیں لیکن قانون سے نفرت کرتے ہیں۔
 
== کہانی کا عنصر ==
حسینی بذاتِ خود اِس ناول کو باپ بیٹے کی کہانی سمجھتے ہیں۔ وہ اپنی کہانی میں ایک عنصر پہ بہت توجہ دیتے ہیں اور وہ ہے کنبہ۔ اسی عنصر کو انھوں نے اپنی بعد کی تحریروں میں بھی استعمال کیا ہے۔ حسن پہ تشدد کے عمل کے منظر کو دکھایا گیا ہے کہ عامر جسے روکنے میں ناکام رہتا ہے اور اسی لیے اُس کا احساسِ جُرم اور اِس سے چھُٹکارا نمایاں طور پہ اِس ناول کے موضوعات ہیں۔ کتاب کا آخری نصف حصہ عامر کی اُن کوششوں پہ مبنی ہے جو اُس نے اپنی خطا کی تلافی کے طور پہ دو دہائیوں کے بعد عامر کے بیٹے کو طالبان سے بچانے کے لیے کی ہیں۔
== کتاب کی شہرت ==
دی کائٹ رنر نے کاغذی پشتہ میں چھپنے کے بعد فروخت کا ریکارڈ قائم کر دیا اور کتابوں کے کلب میں بہت مشہور ہوئی۔ یہ دو سالوں تک [[نیویارک ٹائمز]] کی بہترین فروخت ہونے والی کتابوں میں سے ایک رہی۔اِس ناول کی ستر لاکھ کاپیاں متحدہ امریکا میں فروخت ہوئیں۔ جائزے عام طور پر مثبت رہے گو کہ کہانی کے کچھ حصے افغانستان کے لوگوں میں تنازعات کا سبب بنے۔
== فلم ==
اشاعت کے بعد کتاب میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ "دی کائٹ رنر" ناول اسی نام سے 2007ء میں [[کائٹ رنر (فلم)|فلمایا]] بھی گیا۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{تضبیط سند}}
 
[[زمرہ:2003ء کے امریکی ناول]]
[[زمرہ:افغان ادب]]
[[زمرہ:افغانستان میں وقوع پذیر واقعات پر ناول]]
[[زمرہ:ایشیائی امریکی ادب]]
[[زمرہ:پاکستان میں وقوع پذیر واقعات پر ناول]]
[[زمرہ:خالد حسینی کے ناول]]
[[زمرہ:ریورہیڈ بکس کی کتابیں]]
[[زمرہ:فکشن میں عصمت دری]]
[[زمرہ:اولین ناول]]